بہار اسکول: فیس کی عدم ادائی پر ٹیچر نے بہنوں کا یونیفارم اتارلیا۔

پٹنہ: دولڑکیوں کو جو بہنیں بتائی جارہی ہیں کو ایک خانگی اسکول میں جو ضلع بیگوسرائے کا ہے کے انتظامیہ نے یونیفارم اتا کر اسکول سے نکال دیا۔مذکورہ دونوں لڑکیوں کے والد کی پولیس شکایت پر اسکول کے پرنسپل ا ور ٹیچر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکول بی آر ایجویشن اکیڈیمی جو ضلع کے کوریہ پہنچایت میں سیکراولہ گاؤں میں ہے اپنے طلبہ کو یونیفارم فراہم کرتا ہے اور اس کے لئے فیس وصولی جاتی ہے۔ جو شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے اس کے مطابق والد چن چن شا ہ نے کہاکہ اس نے ایک روز قبل اپنی لڑکیوں کو اسکول سے واپس لے جانے کے لئے ایک لیڈی ٹیچرسے ملاقات کی ۔ جب اس نے ملاقات تو ٹیچر نے کہاکہ یونیفارم کی فیس ابھی اور اسی وقت جمع کرائے۔

شاہ کا الزام ہے کہ اس نے فیس ادائی کے لئے کچھ وقت مانگا مگر ٹیچرنے انتباہ دیتے ہوئے سب سے سامنے اس کی بیٹیوں کا یونیفارم اتار لیااور سب سے سامنے انہیں اسکول کے باہر نکال دیا۔انہوں نے کہاکہ اسکول پرنسپل سے بھی شکایت کی مگر وہ بہرے بنے ہوئی تھے جس کی وجہہ سے میں نے ایف ائی آر کرایا۔سب ڈیویژنل پولیس افیسر راجیش کمار نے کہاکہ پرنسپل اور ٹیچر کو پچھلی رات ہی گرفتار کرلیاگیا ہے۔

گرفتاری سے قبل پرنسپل نے ایسے کسی بھی واقعہ کے رونماء ہونے سے انکار کرتا رہا۔اسٹیٹ ایجوکیشن منسٹر اشوک چودھری اس واقعے کو ’ افسوسناک ‘ قراردیتے ہوئے کہاکہ اسکول اور خاطیوں کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے گی۔