بھگوا کارکنوں کے لکھنو میں حملے کے بعد کنہیا کمار نے کہاکہ’’ میں گولی کھانے کے لئے بھی تیار ہوں‘

لکھنو۔آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد( اے بی وی پی) اور ہندو واہانی نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی( جے این یو) اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمارپر جمعہ کے روز لکھنو میں جاری لٹریٹری فیسٹول کے دوران حملہ کیا۔

مذکورہ لیٹریٹر فیسٹ کے دوران کنہیا کمار کو ان کی لکھی ہوئی ’’ بہار سے تہاڑ ‘‘ کتاب پر تبصرے کے لئے مدعو کیاگیاتھا۔ جیسے ہی بائیں بازو نظریہ کے حامل لیڈر تقریب گاہ پہنچے ‘ دائیں بازو تنظیم اے بی وی پی اور ایچ وائی یو کے کارکن اسٹیج کے قریب پہنچ کر بھارت ماتا کی جئے اور جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردئے۔

اے بی وی پی اور ایچ وائی یو کے کارکنو ں نے کنہیا کمار کے خلاف بھی نعرے لگائے اور انہیں’ دیش کا غدار‘ او رکنہیا کمار واپس جاؤ کے نعرے بھی لگائے۔ بھگوا کارکنوں نے کنہیا کمار کے ساتھ مارپیٹ کی بھی کوشش کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=aBTleiVu4-w