لکھنو۔ ریاست کی درالحکومت میں چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے دفتر پر اب بھگوا رنگ نظر ائے گا۔ تاہم اس اپوزیشن نے حکومت کے اس اقدام کو بی جے پی قیادت میں ریاست اترپرد یش بھگوا رنگ میں ڈھلانے کی کوشش کاحصہ قراردیا ہے۔ خبروں کے مطابق لال بہادر شاستری نگر جس کو سکریٹریٹ کی سرکاری عمارت بھی کہاجاتا ہے جس میں چیف منسٹر کے دفتر کے علاوہ دیگر سینئر عہدیداروں کے دفاتر بھی موجودہیں کے رنگ کو سفید او راودے سے بدل کرزعفرانی کیاجائے گا
#UttarPradesh: CM office in Lucknow being painted in saffron color, work underway pic.twitter.com/dihzG8Xpry
— ANI UP (@ANINewsUP) October 31, 2017
۔سکریٹریٹ عہدیداروں کے مطابق عمارت کے دیواروں او ر چھت کو زعفرانی رنگ کیاجائے گا۔ ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق اترپردیش چیف سکریٹری کا دفتر کو پہلے سفید اور نیلے رنگ پر مشتمل تھا مگر حالیہ دنوں میں پیش کئے گئے ایک تجویز کے بعد اسکو زعفرانی رنگ کرنے کے اقدام کو قطعیت دی گئی۔ سادھو نما سیاست داں جس کو مہاراجہ جی بھی پکاراجاتا ہے وہ ہر وقت بھگوا لباس زیب تن کئے ہوئے رہتے ہیں۔
#UttarPradesh: CM office in Lucknow being painted in saffron color, work underway pic.twitter.com/RM9bKxcR9f
— ANI UP (@ANINewsUP) October 31, 2017
اگر ذرائع کی باتوں پر یقین کیاجائے تو یوگی ادتیہ ناتھ کے دفتر کی کرسیاں اور اس کے اوپر کاکپڑا بھی بھگوا رنگ کاہوگا۔ حالیہ دنوں میں یوگی ادتیہ ناتھ نے 50بھگوا رنگ کی بسوں کو بھی ہری جھنڈی دیکھائی تھی جبکہ مذکورہ بس سروسیس کے آغازکے لئے منعقدہ افتتاحی تقریب کا شہہ نشین بھی بھگوا رنگ میں تیار کیاگیاتھااورغبارے بھی بھگوا رنگ کے تھے۔یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے سودن او رچھ ماہ کی تکمیل پر اسکولی طلبہ میں تقسیم کئے گئے بیاگس کا رنگ بھی بھگوا تھا۔
ریاستی حکومت کی انفارمیشن ڈائیری کا رنگ بھی بھگوا رکھاگیا۔اترپردیش کے کانگریس پارٹی لیڈرنے کہاکہ سرکاری عمارتوں کو سیاسی پارٹی کا رنگ دینا غیرواجبی اقدام ہے