کلکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے 75ویں ’ بی جے پی بھارت چھوڑو تحریک‘کے موقع پر بی جے پی حکومت کے خلاف ’’ بی جے پی ہٹاؤ‘ دیش بچاؤ‘ نعرہ دیا۔ترنمول کانگریس کی جانب سے بنگال چیف منسٹر ’’ بی جے پی بھارت چھوڑو تحریک‘‘ شروع کرنے کے مقصد سے وہ ملک کی مختلف ریاستوں کا دورہ کریں جس کے لئے انہوں نے جمعرات کے روز دہلی سے شروعات کا فیصلہ کیا ہے۔
چہارشنبہ کے روزبھارت چھوڑتحریک کے75سال مکمل ہوئے تھے اس موقع پر ممتا نے مدنہ پور میں ایک جلسہ عام کے دوران ’’ بی جے پی ہٹاؤ‘ دیش بچاؤ‘‘ کانعرہ بلند کیا۔نئی دہلی کے دورے جس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات متوقع ہے ‘ ممتا بنرجی بہار اور جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے۔پٹنہ میں وہ تمام غیر این ڈی اے طاقتوں کے زیراہتمام منعقدہ ریالی میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد راشٹرایہ جنتادل ( آرجے ڈی) صدر لالو پرسا دیادو عمل میں لارہے ہیں۔
کلکتہ کے ایک پارٹی پروگرام میں جو21جولائی کو منعقد ہوا تھا اس میں ممتا نے کہاتھا کہ ’’ میں ہندوستان سے بی جے پی کی صفائی شروع کرونگی‘‘۔ پچھلے کچھ مہینوں سے ممتا بنرجی بی جے پی کے خلاف محاذ ارائی میں سب سے اگے نظر آرہی ہیں۔انہوں نے گائے سیاست سے لیکر نوٹ بندی تک کے تمام واقعات پر مرکزی کی بی جے پی حکومت کو گھیرنے کاکام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ ستمبر5تک پوری بنگال میں ترنمول کانگریس ’بی جے پی بھارت چھوڑ و‘ تحریک چلانے کاکام کریگی‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ تہواروں کے موقع پر کچھ وقفہ کے لئے یہ تحریک روکنے کاکام کریں گے اس کے بعد لوک سبھا2019تک ہم اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے‘‘۔انہوں نے بی جے پی صدر امیت شاہ کانام لئے بغیر کہاکہ ’’ نارتھ بنگال میں ایک دلت کے گھر میں لنچ تو کرتے ہیں مگر دلتوں پر مظالم پر خاموشی اختیار کرتے ہیں‘‘۔ترنمول کانگریس سربراہ نے سی پی ائی ( ایم) کو موقع پرست قراردیتے ہوئے بی جے پی کی ساتھی کہا۔