بوا اور بھتیجااگر راہو ل گاندھی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو بی جے پی کو یوپی میں صرف پانچ سیٹیں ملیں گی۔ انڈیاٹی وی او رکاروی کا سروے

حیدرآباد۔ایک سروے جو انڈیا ٹوڈے اور کاروائی نے کیا ہے اس میں دیکھایاگیا ہے کہ اگر ایس پی‘ بی ایس پی ‘ کانگریس ‘ راشٹرایہ لوک دل( آ ر ایل ڈی) اور دیگر بی جے پی کا متحد ہوکر مقابلہ کرتے ہیں تو بی جے پی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس موڈ آف دی نیشن پول میں دیکھاگیا ہے کہ اگر یہ متحدہوکر مقابلہ کرتے ہیں توان کے سیٹوں کے تقابل میں 75فیصد کا اضافہ ہوگااور بی جے پی محض پانچ سیٹوں تک 2014کے لوک سبھا الیکشن نتائج کے مقابلہ میں محدودہوکر رہ جائے گی۔

اس سروے میں اترپردیش سے 2478لوگوں نے حصہ لیاہے اور اس میں انکشاف ہوا ہے کہ بی جے پی ۔ اپنادل 73کے مقابلے اس مرتبہ پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کریں گے جو93فیصد کی گرواٹ ہے۔

یہ حالات اس وقت پیدا ہونگے جب ایس پی ‘ بی ایس پی ‘ کانگریس ‘ آر ایل ڈی او ردیگر سیاسی جماعتیں اترپردیش میں متحدہ طور پر الیکشن لڑیں گے۔

پول سروے کے مطابق اس مرتبہ عظیم اتحاد ممکن ہے کہ اترپردیش میں 80لوک سبھا سیٹوں میں سے 75پر جیت حاصل کرے گا‘ سال2014کے ووٹ شیئر 56.7فیصد سے بڑھ کر 64فیصد کا اضافہ ہوگا۔