حیدرآباد۔بیگم پیٹ خودکش بم دھماکہ کیس کے فیصلے پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے صدر مجلس اسدالدین اویسی نے آج پولیس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ د س بے قصور افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں جیل میں بند رکھا گیا مگر کور ٹ نے مقدمہ ہی خارج کردیا۔
ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے اسد الدین نے کہاکہ ’’ 2005حیدرآباد ٹاسک فورس آفس بم بلاسٹ ‘ پولیس سازش ثابت کرنے میں ناکام مگر ملزمین اپنی زندگی کے قیمتی دس سال جیل میں گذارنے پر مجبور‘‘۔
دھماکے کی چیزیں موقع واردات سے جمع کرکے پولیس نے عدالت میں پیش کی جو مگر وہ واقعہ سے میل نہیں کھانے والی چیزیں ثابت ہوئیں۔