شاردھا یونیورسٹی کے طالب علم کی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کے معاملے میں اتوار کے روز یوپی پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی ٹیم جموں کشمیر پولیس کوساتھ لے کر شری نگر میں اس کے گھر پہنچی گئی۔
جہاں انہوں نے گھر کے سبھی اراکین کے علاوہ اس کے ماموں کے لڑکے موصیر سے بھی گھنٹوں پوچھ تاچھ کی ۔
وہیں جموں کشمیر پولیس نے گریٹر نوائیڈا سے پہنچے یوپی پولیس کے شری نگر ائیر پورٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں حوالے کیا۔حالانکہ وہاں کے خان ہار تھانے میں بلال کے خلاف دائر کردہ ایف ائی آر کی کاپی یوپی پولیس کو دستیاب ہوگئی ہے۔
جس کی بنیاد پر پولیس نے یہا ں پر درج گمشدگی کی رپورٹ کو بند کرے گی۔ذرائع کے مطابق بلال کے کشمیری گرل فرینڈ اور اس کے گھر والو ں سے بھی پوچھ تاچھ ہوسکتی ہے۔
تحقیقاتی ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ پچھلے دنوں علی گڑکے اے ایم یو سے دہشت گرد بننے منان وانی کے بشمول دیگر دہشت گردوں کے متعلق جانکاری بھی گرل فرینڈ سے ہی ملا تھا۔
غورطلب ہے کہ احتشام بلال کے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد جانچ میں مصروف یوپی پولیس اور جانچ ٹیم ہفتہ کے روز شری نگر پہنچی ہے۔