بروسلس( بلجیم)یہاں کے سنٹر ل اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے آڑانے کی ناکام کوشش کرنے والے مشتبہ دہشت گرد کی شناخت مورکن شہری کی حیثیت سے کی گئی ہے جس نے 30سال کی عمر میں گشت کررہے ایک سپاہی کو گولی مار کر ہلاک کردیاتھا۔
سی این این کی خبر کے مطابق بلجیم کے پراسکیوٹر دفتر کے ترجمان ایرک ویان ڈیر سپٹ نے کہاھیکہ مذکورہ شخص جس نے دھماکو اشیاء پر مشتمل بیلٹ کے ذریعہ خود کو آڑانے کی کوشش کی تھی اس کی شناخت مورکن شہری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بلجیم کے وزیر اعظم چارلس مائیکل نے کہاکہ بم‘ گیس بوتلیں اور دیگر دھماکو اشیاء پر مشتمل سوٹ کیس بھاری ہلاکتوں کا سبب بن سکتا ہے۔اگر ہم نہیں روکتے تو اس سے زیادہ نقصان ہوتا۔وزیراعظم نے کہاکہ بلجیم دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہے ہم اپنی آزادی کا دفاع کررہے ہیں‘‘۔
بلجیم پولیس نے کہاکہ بروسلس سنٹر پر حالات قابو میں ہے منگل کے رات کے بعد کوئی ہلاکت پیش نہیں ائی ۔ویان ڈیر سپٹ نے مزیدکہاکہ مذکورہ شخص دھماکو بیلٹ پہن کر بروسلس سنٹر اسٹیشن گشت کررہے جوان کی طرف دوڑنے لگا اور دھماکے سے قبل ’’ اللہ
اکبر‘‘ کے نعرے لگارہاتھا۔منگل کی شام کو بروسلس اسٹیشن خالی کرادیاگیا تھا‘ بم کو ناکارہ بنانے والے دو یونٹ متعین کردئے گئے۔ اور چہارشنبہ کے صبح سے ریلوے اسٹیشن دوبارہ عوام کے لئے کھول دیاگیا۔