باٹلہ ہاوز۔ کرائم برانچ کی تحویل میں جنید

نئی دہلی۔انڈین مجاہدین کے اپریٹر عارج جنید کو پیر کے روز کرائم برانچ نے باٹلہ ہاوز انکاونٹر کیس کی تحقیقات کے ضمن اپنے تحویل میں لیا ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ انکاونٹر واقعہ کے بعد اس کی جانچ کی ذمہ داری کرائم برانچ کو تفویض کی گئی ہے۔ پولیس نے جنید کے ساتھیوں سے پوچھ تاچھ کی ہے‘ جنھیں اس سے قبل گرفتار کیاگیاتھا۔جنید کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نہایت خطرناک دہشت گرد ہے اور ائی ای ڈی تیار کرنے میں ماہر بھی ہے۔

جنید بم بنانے میں ماہر اور موقع واردات سے فرار ہونے میں ہر وقت کامیاب رہنے والوں میں شامل ہے۔پولیس نے باٹلہ ہاوز انکاونٹر کے دوران پولیس کے دھاوے کے باوجود موقع واردات سے اس کے فرار ہونے میں کامیابی کے متعلق بھی جنید سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

تحویل میں لے کر جنید سے تفتیش بھی کی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے جنید کو گرفتار کئے جانے کے بعد کرائم برانچ نے عدالت سے رجوع ہوکر اس کی تحویل مانگی تھی۔

جنید نے پاکستان میں 70دنوں کے ٹریننگ کیمپ میں تربیت بھی حاصل کی ہے۔