ملیکا اروڑہ نے گھر میں ایک تقریب منعقد کی جس میں اربازخان بھی مدعو تھے۔ مذکورہ دونوں اداکاروں نے حال ہی میں علیحدگی اختیار کی ہے اکیلی ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ ملکر اپنے بیٹی ارہان کی سرپرستی کررہے ہیں جو ملیکا کی تحویل میں دیاگیا ہے۔ سابق جوڑے مانسون کی آمد پر منعقد تقریب کے موقع پر گھر کے دوسرے افراد کے ساتھ دیکھا گیا۔
نئی دہلی:گھر والوں کے لئے ملیکا نے لنچ کا اہتمام کیاجس کا حصہ ارباز خان بھی رہے۔کون کہتا ہے رشتہ ختم ہونے کے بعد بھی محدود رکاوٹ ہوتی ہے؟جی ہاں ملیکا اروڑا اور ارباز خان انڈسٹری کا سابق جوڑا حقیقت میں ایک ثبوت ہے کہ ایک مرد اور عورت بناء کسی رشتے کے دوست بن کر ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔مذکورہ ایکٹرس نے حال میں باضابطہ طلاق حاصل کیا ہے مگر انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ گھر والوں کے ساتھ جوڑ ے ہوئے ہیں۔طلاق سے پہلے اور بعد میں دونوں کو طلاق کی درخواست دائرکرنے کے لئے ممبئی فیملی کور ٹ کے علاوہ کئی جگہ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے‘ اب دونوں مانسون کی آمد پر منعقد تقریب کے دوران گھر والوں کے ساتھ وقت گذرتا ہوا دیکھا جارہا ہے۔
انسٹاگرام پرملیکا کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’’ اتوار گھر والوں کا دن‘‘۔ اس بڑے خاندان کے حصہ کے طور پر ہم ارباز کو صاف طور پرتصوئیرمیں دیکھ سکتے ہیں۔باہمی اتفاق سے ملیکا او رارباز نے نومبر2016میں طلاق کی درخواست عدالت میں پیش کی تھی دونوں کا ایک لڑکا ارہان ہے۔ تاہم دونوں کو عوام کے سامنے ایک ساتھ آنے میں کوئی نہیں روک سکا۔
جب سلمان خان اور ان کے گھر والوں نے بھانجے اہل کا جنم دن منانے کے لئے باہر گئے ہوئے تھے اس وقت بھی ملیکا اور ان کے بہن گھر کی اس تقریب میں شامل تھے۔حال میں ہی ملیکا اروڑا نے اپنے نام کے ساتھ جڑا نام خان بھی نکال دیا۔ کچھ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حال ہی میں وڈوڈرا میں ایک تقریب کے دورن جہاں پر ملیکا مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھی ان کا پورا نام نشست کے اگے ملیکا اروڑا خان لکھا ہوا تھا۔
مگر جب ملیکا کو اس کے لئے ناخوش دیکھا گیا توکچھ ہی لمحوں میں نام کے ساتھ جڑے خان کو پھاڑ دیاگیا۔ طلاق کے بعد ملیکا کو بیٹے ارہن کی نگرانی مل گئی اور باپ ارباز جب چاہے تب اپنی مرضی سے ملاقات کے لئے آسکتے ہیں۔