ایک مسلمان کی پیش کش کے بعد: سشما سوارج نے کہاکہ کڈنی پر کسی مذہب کا لیبل نہیں

نئی دہلی:ایک مسلمان کی پیش کش کے بعد کڈنی کے مرض کا علاج کرارہی وزیر خارجہ سشما سوارج نے کہاکہ ٹوئٹ کے ذریعہ مذکورہ مسلمان کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ کڈنی پر کسی مذہب کا لیبل نہیں ہوتا۔

سشماسوارج(64سال) کو کئی لوگوں نے کڈنی کی پیش کش کی جب انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ وہ کڈنی کے مرض کے سبب ایمس میں زیر علاج ہے اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے ان کی تشخیص کی جارہی ہے۔

ان کے تاثرات اس وقت سامنے ائے مجیب انصاری نے انہیں اپنی کڈنی کی پیش کی مجیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اترپردیش کا رہنے والا مسلم اور بی ایس پی کا حامی ہے۔’’ سشما میڈیم میں بی ایس پی کا حامی اور ایک مسلم ہوں مگر میں اپنی کڈنی آپ کو عطیہ دینا چاہتا ہوں‘ آپ میری ماں جیسی ہیں‘ اللہ آپ کی حفاظت کرتے اور جلد صحت یاب ہوجائیں۔
ایک اور مسلمان نعمت علی شیخ نے بھی سشما سوارج کو کڈنی کا عطیہ دینے کی پیش کش کی۔اور ایک ٹوئٹر فالور نے بھی سشما سوراج کو اپنی کڈنی کی پیش کش کی۔ سشما سوارج کو کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین پارٹی سے بالاتر ہوکر ان کی صحت یابی کے لے نیک تمنائیں ظاہر کی۔ وہ ایمس میں زیر علاج ہیں