حیدرآباد۔ ایپل نے فیصلہ کیاہے کہ وہ انڈین کیمپ کے لئے پہلے بار تقررات عمل میں لائے گا۔ امید ہے کہ مذکورہ کمپنی بہت جلد ائی ائی ائی ٹی
۔ ایچ کا بہت جلد دورہ کرتے ہوئے انجینئرنگ طلبہ کو ملازمتیں فراہم کریگی ۔اکنامکس ٹائمزمیں شائع خبر کے مطابق یونیورسٹی طلبہ کو جب اس با ت کی خبر ملی تو وپر امیدہوگئے ہیں۔
ایپل کے ملازمت کے متعلق شروع کی جانے والی مہم کے متعلق بات کرتے ہوئے ٹی وی دیوی پرساد جویونیورسٹی میں ملازمت فراہم کرنے کا شعبہ سنبھالتے ہیں نے کہاکہ ان کے طلبہ کو اپنے ہنر کی مہارت دیکھانے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ منتخب امیدواروں کو ہوسکتا ہے یا تو حیدرآباد یا پھر بنگلور کی ایپل برانچ میں موقع ملے گا۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ایپل کے علاوہ دیگر کمپنیاں جیسے مائیکروسافٹ‘ گوگل‘ فلپس بھی یونیورسٹی میں ملازمت فراہم کرنے کے متعلق کیمپ منعقد کررہی ہیں۔
تقریبا تین سو کے قریب یونیورسٹی کے بی ٹیک ‘ بی ای ‘ ایم ٹیک اور ایم ایس سی ( ریسرچر) طلبہ اس مہم کا حصہ رہیں گے جو اگلے ماہ شروع ہونی والی ہے۔عہدیداروں کے مطابق یہاں پر کمپنیوں میں اضافہ ہوا جو ارٹیفشل انٹلنجس‘ ڈاٹا سائنس‘ اٹو ماٹیشن‘ اور ڈیپ لرننگ کے لئے طلبہ کا تقرر عمل میں لائیں گے۔ یہا ں پر ہارڈ وائیر انجینئرس کا بھی اضافہ ہوا ہے۔
تاہم بین الاقومی ملازمتوں کے لئے صرف ایک کمپنی’انڈیڈ‘ نے اپنا نام شامل کیاہے۔