ایم ائی ایم کی حیدرآباد لوک سبھا سے مقابلے کے لئے بی جے پی کی تیاری

حیدرآباد۔تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر نے آج دعوے کے ساتھ کہاکہ ان کی پارٹی اگلے لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے سخت مقابلہ کریگی۔

چہارشنبہ کے روز پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرشنا ساگر نے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کے متعلق حیدرآباد ایم پی اسد الدین اویسی کے تبصرے پر سخت نوٹ لیا اور پرزور انداز میں کہاکہ یہ بے معنیٰ ہے۔انہوں نے کہاکہ پرانے شہر میں مجلس کے خلاف بی جے پی ایک متبادل کے طور پر داخل ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ پرانے شہر میں مبینہ طور پر اویسی خاندان کو ہی ترقی ملی ہے۔سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کے تلنگانہ پولیس کے متعلق تبصرے پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے ‘ کرشنا ساگر نے کہاکہ پولیس کے خلاف بے بنیاد الزمات عائد کرنا ڈگ وجئے سنگھ کی عادت ہی ہے۔

بی جے پی لیڈر نے مطالبہ کیا کہ اگر ڈگ وجئے سنگھ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو عوام کے سامنے پیش کرے