واگھماری کو تربیت دینے والے کی جانچ کے دوران کلبورگی کے قتل میں اس کے ملوث ہونے کے شبہات سامنے ائے ہیں اور فارنسک جانچ بھی اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ دونوں شوٹنگ میں ایک ہی گروپ کا ہاتھ ہے
بنگلورو۔کرناٹک مہارشٹرا کی سرحد پر واقعہ بیلگاؤں کے جنگل میں شدت پسند ہندوتوا گروپ کے اراکین کو بندوق کی تربیت کے دوران گوری لنکیش کے قتل میں ملزم 26سالہ پرشورام واگھماری کو کہاگیاتھا کہ کم سے کم ایک شخص گوری کے ’’ سر میں گولی مارے‘‘ جس طرح کنڈا اسکالر کلبورگی کے سر میں گولی ماری گئی تھی۔
اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ( ایس ائی ٹی ) کرناٹک پولیس کی جانب سے گوری لنکیش کیس کے مبینہ نشانہ باز واگھماری کا فراہم کردہ یہ انکشاف اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے واگھماری کی تربیت میں ملوث کم سے کم ایک فرد 30اگست2015کو پیش ائے کلبورگی کے زیرالتوا قتل معاملے میں ملوث ہے۔
واگھماری کو تربیت دینے والے کی جانچ کے دوران کلبورگی کے قتل میں اس کے ملوث ہونے کے شبہات سامنے ائے ہیں اور فارنسک جانچ بھی اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ دونوں شوٹنگ میں ایک ہی گروپ کا ہاتھ ہے۔
کرناٹک اسٹیٹ فارنسک سائنس لیباریٹری کی رپورٹ کے جائزے میں دونوں واقعات میں شواہد میں کافی مماثلت ہے۔ ایس ائی ٹی نے 30مئی کے روزمذکورہ فارنسک رپورٹ چارج شیٹ کے ساتھ پیش کی ہے ۔
جس میں کہاگیا ہے کہ کلبورگی اور لنکیش کا قتل 7.65ایم ایم کی دیسی ساختہ گن سے کیاگیامعاملہ ہے۔
کلبورگی کو دھارواڑ میں ایک کے گھر کے دوروازے پر نامعلوم شخص نے گولی مار کر ہلاک کردیاتھا‘ اس نے نہایت قریب سے کلبورگی کے سر میں گولی ماری تھی۔
لنکیش کا قتل بھی 5ستمبر2017کے روز کام سے لوٹنے کے بعد گھر کی گیٹ کھولنے کے دوران نزدیک سے چار گولیاں مار کیاگیا ہے۔
ایس ائی ٹی نے نشاندہی کی ہے کہ صحافی کو گولی مارنے کے لئے ہیلمٹ پہن کرآنے والا شخص واگھمارے تھے تھا جبکہ اس کے ساتھی گنیش میسکن27‘کچھ فاصلے پر موٹر سیکل کے ساتھ اس کا انتظار کرتے ہوئے کھڑا تھا۔
ایس ائی ٹی کے تحقیقات میںیہ بات سامنے ائی ہے کہ واگھماری کو اصلحہ کے تربیت مسکین کے ساتھ دی گئی تھی جو ہبلی کا رہنے والا ہے۔
تربیت حاصل کرنے والے دیگر لوگوں میں 50سالہ راجیش بنگیرا ‘ ایک سرکاری ملازم جس کے پاس دو لائنس یافتہ پستول بھی ہیں‘ جو ہندتوا گروپ میں شامل نوجوانوں کو اصلحہ کی تربیت فراہم کرنے والا اصل سرغنہ بھی ہے‘ اور 37سالہ امول کالے‘ جو ہندو جنا جاگرتی کا سابق کوارڈینٹر برائے پونا بھی شامل ہے جس نے خفیہ گروپ کے سرگرمیوں کی نگرانی بھی کیاکرتاتھا۔
واگھماری کو تربیت دینے والے کی جانچ کے دوران کلبورگی کے قتل میں اس کے ملوث ہونے کے شبہات سامنے ائے ہیں اور فارنسک جانچ بھی اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ دونوں شوٹنگ میں ایک ہی گروپ کا ہاتھ ہے۔
ذرائع کے مطابق بہت پہلے تربیت یافتہ واگھماری ‘ بنگیرا نے مبینہ طور پر مسکین کو ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دی تھی۔کالے او راس کے ساتھیوں نے مذکورہ گروپ میں بہت سارے نوجوانوں کو شامل کروایاجنہیں بنگیرا نے تربیت دی تھی