ایسا لگ رہا ہے کہ کانگریس کے اتحاد نہ ہونے کے سبب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بےحد مایوس ہے، انہوں نے کہا اگر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنتے ہیں اس کے ذمہ دار راہل ہونگے، انہوں نے یہ باتیں عام آدمی کے انتخابی منشور کے جاری کرنے کے دوران کہی۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بہت کوششیں کی ہے لیکن کچھ نہیں ہو پایا۔ اگر نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی دوبارہ آئی تو اس کے لیے صرف اور صرف راہل گاندھی ذمہ دار ہونگے۔
کیجریوال نے کہا کہ اتحاد صرف ٹویٹر پر نہیں بنتا، اگر وہ اتحاد کو لے کر سنجیدہ تھے تو انہیں ٹیبل پر بات کرنی چاہیے تھی، لوگوں کے درمیان بیان بازی سے مسئلہ حل نہیں ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو کہا تھا ان کی پارٹی دہلی میں عام آدمی کے ساتھ اتحاد کے لیے راضی ہے۔ لیکن انہیں ہریانہ میں اپنے اتحاد کو لے کر ضد چھوڑنی ہوگی۔
راہل گاندھی کے مطابق اورند کیجریوال نے دہلی میں 3/4 سیٹوں کا فارمولا دیا گیا تھا، جس کے تحت چار سیٹوں پر عام آدمی اور 3 پر کانگریس کے الیکشن لڑنا طئے پایا تھا۔ ہماری دہلی کی لیڈر شپ اس کے حق میں نہیں تھی۔ لیکن بعد میں انہیں منالیا گیا تھا۔ کیجریوال نے اچانک دہلی ہریانہ میں بھی اتحاد کی شرط رکھی جو ہمارے لیے اسان نہیں تھی۔ کیجریوال نے کہا کہ امیدوار اب نامزدگی واپس نہیں لیں گے، انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی اتحاد نہ کرکے مودی مخالف ووٹ کو تقسیم کا کام کر رہے ہیں۔