اگر اپنی ریاست کی چیف منسٹر سے زائیرا وسیم ملاقات کرتی ہیں تو اس میں برا کیاہے ۔ مرکز

نئی دہلی:دنگل کی اداکارہ زائیرا وسیم ‘ جس نے حالیہ عرصہ میں جموں او رکشمیر کی چیف منسٹر محبوبہ مفتی سے ملاقات کو مبینہ تنقیدوں کانشانہ بنائے جانے کے بعد پر اپنا معافی نامہ فیس بک پیج پر پوسٹ کیاتھا اور ان کی حمایت میں اب مرکزی حکومت اگے ائی ہے۔

براڈ کاسٹنگ اور انفارمیشن یونین منسٹر ایم وینکیا نائیڈونے منگل کے روز نام نہاد لیبرل دوہرے رویہ کے حامل افراد پر شدیدبرہمی کا اظہار کیااور بھروسہ دلایا کہ سارے ملک زائیر ا وسیم کے ساتھ ہے۔

ائی ائی ایم سی تقریب کے دوران نائیڈو نے کہاکہ’’ زائیرا وسیم سے متعلق تمام واقعے نے ثابت کردیاکہ نام نہاد لیبرل حسب ضرورت دوہرا رویہ اختیارکرتے ہیں۔یہ نام نہاد لیبرل ہمیشہ پرتشدد ہوتے ہیں مگر اس واقعہ میں یہ لوگ خاموش ہیں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ’’ زائیرا ایک 16سال کی لڑکی ہے ‘ جو جموں اور کشمیر سے ائی ہے ‘ اس نے ایک مشہور فلم میں کام کیاہے اور وہ اپنی ریاست کی چیف منسٹر سے ملاقات کرنے کے لئے گئی۔ اس میں برائی کیا ہے ؟‘‘۔

زائیرا کے ساتھ سارا ملک کھڑے رہنے کا دعویٰ پیش کرتے ہوئے نائیڈو نے کہاکہ’’ ہم لوگ خوش ہیں کہ جموں او رکشمیر سے بچے اگے آرہے ہیں اوراپنی قابلیت دیکھا رہے ہیں۔یہ لڑکی(زائیرہ) نے جموں اور کشمیر کے نوجوانوں کو راستہ دیکھا یا ہے ۔

جس پرہمیں فخر اور لڑکی کی ستائش کرنے چاہئے‘ جبکہ تنازع کھڑا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں‘‘۔

زائیرہ جس نے حالہ عرصہ میں ریلیز اپنی پہلی فلم’ دنگل ‘میں گیتا پھوکاٹ کردا ر اداکیاتھا نے ایک معافی نامہ پوسٹ کیاتھا جو ٹوئٹرپر کافی ٹرول ہوا ۔

بعدازاں اس کو زائیرہ کے نکال دیا۔اس کے بعد کئی فلمی ہستیاں بشمول اداکارعامر خان جنھوں نے فلم میں زائیرہ کے والدکا کردار ادا کیا اور سیاسی قائدین جیسے عمر عبداللہ نے زائیرہ کی حمایت میں پیشقدمی کی تھی۔