اگرہ کے ہی رہائشی تاج محل میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ

نئی دہلی۔تاج محل کے وسیع وعریض احاطہ میں نماز جمعہ کی ادائی پر اگرہ اتھاریٹی کی جانب سے لگائے گئے روک پر مشتمل احکامات کو چیلنج کے مقصد سے دائرہ کردہ درخواست کو سپریم کورٹ نے 9جولائی کے روز مسترد کردیا ۔

جسٹس اے کے سیکری اور اشوک بھوشن کی بنچ نے کہاکہ دنیا کے ساتھ عجائب میں ایک تاج محل ہے اور لوگوں کو نماز کی ادائی کے لئے بہت ساری مساجد ہیں۔

جنوری24سال2018میں مذکورہ پٹیشن کو چیلنج کیاگیا تھا جس اے ڈی یم( سٹی) اگرہ نے کہاتھاکہ جو اگرہ کے متوطن نہیں ہیں انہیں سکیورٹی کی بنیاد پر جمعہ کی نماز کی ادائی کے لئے تاج محل کے احاطہ میں واقع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

درخواست گذار سید ابراہیم حسین زیدی صدر تاج محل مسجد انتظامی کمیٹی نے بنچ سے کہاکہ سال بھر کئی سیاح اگرہ آتے ہیں اور اے ڈی ایم کے احکامات انہیں تاج محل کے اندر قانونی طور پر بنی مسجد میں نماز ادا کرنے سے روک رہے ہیں۔