✍?پیغام رساں، عبـــــــدالســـــلام ندوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عالی جناب اکبر الدین اویسی صاحب
امید ہے آپ بخیر وعافیت ہوں گے, صبح سویرے اے بی پی نیوز کے بلیٹن میں آپکا دیدار ہوا, بڑے غصہ میں نظر آرہے تھے آپ, اللہ بہتر جانتا ہے یہ غصہ اپنی سیاسی روٹی سینکنے کے لئے ہے یا پھر مسلمانوں کے حق میں, پر اتنا ضرور ہے کہ آپ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد موب لینچنگ (Mob lynching) میں مزید اضافہ ہوگا آپ کو ہماری اتنی ہی فکر ہے تو آپ ہمارے لئے وزیر اعظم سے پر امن ملاقات کیجئے, جو خلیج ہمارے درمیان ہے اسے مزید بڑھانے کے بجائے پاٹنے کی کوشش کیجئے, آپ کی سوچ کو سلام پر آپکا طریقئہ کار ہمارے حق میں بہت نقصاندہ ہے, آج آپکے پاس نہ تو میڈیا ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا ذریعہ ابلاغ اور ہاں کوئی عہدہ بھی تو نہیں ہے, آپ صرف حیدرآباد کی سوچتے ہیں اسی کی بدولت سب کو دعوت مبارزت دیتے رہتے ہیں پر یہ آپ بھول جاتے ہیں کہ دیگر شہروں میں بھی مسلمان بستے ہیں جنہیں آپ کی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے,
ہم جاوید اختر کی طرح آپکو مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن نہیں کہ رہے ہیں, اور نہ ہی آپ کو پروین توگڑیا, اشوک سنگھل اور امام بخاری کے مثل قرار دیتے ہیں, پر اسکی صفائی نہیں دے پائیں گے کہ آپ کی فیملی مہاراشٹرا کے ٹھاکرے فیملی کے نقش قدم پر ہے, جو ممبئی کے شیواجی پارک میں شمالی ہند کے باشندوں اور بہاریوں کے خلاف زہر تو اگلتے رہتے ہیں پر اس سے باہر قدم رکھنے کی ہمت نہیں, آپ جس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اسے اپکے دادا عبدالواحد اویسی نے قائم کیا تھا,انکے انتقال کے بعد صلاح الدین اویسی نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی اور اب آپ برادرس اسے پرائویٹ لیمٹیڈ کمپنی (private limited company )کی طرح چلا رہے ہیں, ہم اسکا اعتراف کرتے ہیں کہ آپ کی پارٹی نے درجنوں اسکول, یتیم خانے اور غریب عورتوں کے لئے سلائی سینٹرز قائم کئے ہیں, ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ آپ اویسی ہاسپیٹل کے مینیجنگ ڈائرکٹر ہیں پر ان احسانات کے بدلہ میں آپکو یہ سند نہیں مل جاتا کہ آپ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات دیتے پھرے, بیشک آپکے برانڈ سے آندھرا پردیش کے 42% مسلمان کافی فائدہ اٹھاتے ہیں پر ہندوستان کے دیگر علاقوں میں بسے باقی 25 کروڑ مسلمانوں کا کیا جنکے پاس آپ جیسا کوئی برانڈ نہیں,
اب آپ چند سوالات کا صاف صاف جواب دے دیں,
(1) مسلمانوں کی نیابت کی ذمہ داری آپکو کسنے سونپی ہے, کیا ہمارے علماء نے آپ کا انتخاب کیا… ؟
(2) آپ کی اور محمد علی جناح کی سیاست میں کیا فرق ہے… ؟
(3) کیاآپ ہندوستان کے پچیس کروڑ مسلمانوں کو سو کروڑ غیر مسلم کے مقابلہ میں صف آرا کرنا چاہ رہے ہیں,
امــــت منتظـــر ہے امید ہے ان سوالات کا آپ جلد جواب دیں گے