اپنی ماں کو عمان سے واپس لانے میں بیٹیوں نے لگائی مدد کی گوہار۔ سشما کا ردعمل

نئی دہلی:کفیل کی مبینہ زیادتیوں کے شکا ر ہونے کی اطلاع ملنے پر دوبہنوں نے امور خارجہ کی وزیر سشما سوارج سے اپنی ماں کی وطن واپسی کے لئے مدد کی گوہار لگائی ۔

ٹوئٹر کے ذریعہ ہریانہ کی ساکن دوبہنوں نے ان سے مدد کی طلب کی۔

https://twitter.com/SushmaSwaraj/status/821744937410576384

شکایت پر سوراج نے فوری اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے مسقط میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کو کہاکہ ’’ مذکورہ عورت کو عمان لے جاکر ہمارے وطنی کو ہراساں وپریشان کرنے والے شخص کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا ایک مقدمہ درج کرے‘‘۔

’’ انہوں نے سفارت خانے کے ذمہ دار عملے کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ مہربانی فرماکر ایجنٹ کے خلاف سخت کاروائی کریں‘‘۔انہوں نے عمان میں واقع ہندوستانی سفارت کار سے کہاکہ’’ مذکورہ عورت اپنے شیلٹر ہوم میں ہے ‘ اگر ممکن ہوسکے تو اس کے وطن واپسی کا انتظام کرائیں‘‘۔

https://twitter.com/dragonswish/status/821546604796801025