نئی دہلی۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی ائی کے مطابق بیرونی ممالک میں پھانسی او رپریشان حال ہندوستانیوں کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے رہنے والی سشما سوراج کومنگل کے روز بدلے ہوئے مزاج میں دیکھاگیا۔
غفلت سے ہوائی جہاز میں اپنا پاسپورٹ چھوڑ کر آنے کی وجہہ سے بالی ائیرپورٹ میں پھنسی ایک خاتون نے جب سوشیل میڈیا پر اپنا غصہ جتا یا تو سشما نے مدد کا بھروسہ دلایا۔
Why she is using harsh language against EAM? Unfortunate that everyone assumes that help is a right. Please exercise patience
— Raj C (@trajchandra) July 10, 2018
اس پر بھی جب وہ خاتون ناراضگی کا اظہار کرتی رہی تو ایک صارف نے کہاکہ آپ وزیرخارجہ کے خلاف خراب لہجے میں بات کیوں کررہی ہیں ۔
Why she is using harsh language against EAM? Unfortunate that everyone assumes that help is a right. Please exercise patience
— Raj C (@trajchandra) July 10, 2018
Don't feel bad. EAM is listening to only harsh language these days. https://t.co/x2WY6p20AI
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) July 10, 2018
اس پر سشما سوراج نے کہاکہ ان دنوں میں صرف سخت باتیں ہی سن رہی ہوں۔
مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کا یہ ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں لکھنوکے بین مذہبی جوڑے کو پاسپورٹ فراہمی اور متعلقہ پاسپورٹ افیسر کو مذکورہ جوڑے کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی وجہہ سے تبادلہ کردئے جانے کے بعد سے مسلسل ٹوئٹر پر ٹرول کیاجارہا ہے۔
بھکتوں کی ’ٹرول گینگ‘نے ان کے گردے اور صحت کو لے کر بھی بھدے الفاظ کا استعمال کیاہے