انڈین امریکن کونسل نے افرازالاسلام کے بیہمانہ قتل پر شدید غم وغصہ ا ظہار کیا۔

کونسل کے قومی صدر احسان خان نے نفرت انگیزی کرنے والی تنظیم آر ایس ایس بجرنگ دل اور وشواہند وپریشد پر نکیل کسنے کا مطالبہ کیا۔
واشنگٹن۔ انڈین امریکن مسلم نے راجستھان میں مبینہ’لوجہاد‘کے نام پر مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم مزدور افرازاسلام کے بہیمانہ قتل پر شدید غم وغصہ کا اظہار کا ہے۔

کونسل نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ ہم ہندوستا بالخصوص راجستھان میں موجود نفرت اور تشدد کی خوفناک سطح پر حیرت زدہ ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے‘‘۔

انڈین امریکن مسلم کونسل کے صدر احسان خان نے راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے پر زوردیا کہ وہ اپنے ائینی فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے بلامذہب وملت او رذات پات شہریوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کرنے والی تنظیم آر ایس ایس ‘ بجرنگ دل اور وشواہند و پریشد پر نکیل کسنے کاکام کرے۔

کونسل نے کہاہے کہ راجستھان میں گذشتہ نو ماہ کے اندر افراز لاسلام کے بہیمانے قتل کے ساتھ نفرت انگیزی پر مبنی چار واقعات پیش آچکے ہیں۔سب سے پہلے گاؤ رکشکوں نے پہلو خان کا قتل کیا‘ اس کے بعد سرکاری اہلکاروں نے ظفر حسین کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔

اسی طرح گاؤ رکشکوں نے محمد عمر کا بھی بہیمانہ قتل کردیا او راب محمد افروازلاسلام کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیاگیاہے۔

کونسل نے کہاہے کہ بھیانک جرائم کو انجام دینے واوں کے حوصلے اس لئے بلند ہورہے ہیں کیونکہ ریاستی انتظامیہ موثر طریقے سے انہیں قانونی کٹہرے میں کھڑا کرنے میں ناکام رہی ہے