انڈیا ٹوڈے نے شروع کی تاج محل بچاؤمہم کی شروعات

نئی دہلی۔ چار سو سال سے تاج محل محبت کی نشانی ہے۔ پچھلے کئی دہوں سے خوبصورتی کو پسند کرنے والے کو اس نے اپنے قریب کھینچا ہے۔

اعداد وشمار اس بات کی وضاحت کرتے ہیں‘ 70ہزار ٹورسٹ مصروف ترین ایام میں اس سفید عظیم الشان عمارت کا دورہ کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق سال بھر میں80لاکھ تاج محل دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

سال2014سے 2015کے درمیان مرکز کے زیر نگرانی منومنٹس سے حکومت نے ایک سو کروڑ کمائی ہیں اور پچیس فیصد کے قریب کمائی صرف تاج محل سے ہوئی ہے مگر تاج محل بہت جلد تاریخ بن جائے گا۔

کوئی تعجب نہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے حکومت سے کہاہے کہ اگر تمام اس کی حفاظت اور تزائن نو نہیں کرسکتے تو تاج محل کوگرادو۔

عام پریشانیوں کے کئی سالوں نے اس عظیم شاہکار کو نقصان پہنچا۔ آلودگی نے باہر کی دیواروں کو زرد کردیا ہے۔

ایک ہزار سے زائد اس علاقے میں قائم کی گئی فیکڑیاں تشویش کا سبب بنی ہوئی ہیں۔اس عظیم تعمیری شاہکار کا دیکھنے کے لئے آنے والوں کو شکریہ جس کی وجہہ سے دباؤ بنا ہوا ہے۔

چھت میں دراڑ‘ پانی رسنے او رلاپرواہی کی وجہہ سے سفید پتھروں پر نشانات پڑ گئے ہیں‘ اس کی صفائی اور کیمیائی مرمت کے لئے ایک مضبوط ہاتھ کی ضرورت ہے

آلودگی کا شکار ان معاملات میں کوئی مددگار ثابت نہیں ہورہی ہے۔ فیکٹریوں سے ندی میں چھوڑا جانے والا پانی آلودگی پیدا کررہا ہے۔

کچرے او رفیکڑیوں کا دھواں تاج محل کے لئے نقصاندہ ثابت ہورہا ہے۔کامیاب حکومتیں ہندوستان کے مشہور شاہکار کو بچانے کے لئے اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہیں۔ سیاسی سنجیدگی اور عام بیورکریسی کی بے چینی اس عظیم تعمیری شاہکار کی عظمت رفتہ کی بحالی میں ناکامی کاسبب بن رہی ہے

۔آر کیالوجیکل سروے آف انڈیا پر ہندوستان کی تاریخی عمارتوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری عائد ہے‘ جو کام میں تساہل برت رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس تاریخی عمارت کو خراب کرنے والے چیزوں کی روک تھام کے لئے مٹی اور کیمیکل سے صفائی کی کاکام کیا ہے۔

مگر اس سے مکمل طور پر کامیاب نتائج برآمد نہیں ہوئے۔اب یہاں پر انڈیا ٹوڈے گروپ نے فیصلہ لیا ہے کہ اس کام میں سرگرم ہوجائے۔ ہندوستان کے بڑے میڈیا ادارے نے فیصلہ لیا ہے کہ یونیسکو کی وراثت اور ہندوستان کے واحد عجوبہ کو بچانے کے لئے سرگرم عمل ہوجائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=6XrMdvcJkrg

جولائی17منگل کے روز انڈیا ٹوڈے ٹی وی نے سات حصہ کی سیریز نشر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ تاج محل کو کس طرح بچایاجاسکتا ہے۔انڈیا ٹوڈے میگزین بارہ حصوں کی پر مشتمل مہم کی شروعات 30جولائی سے کرنے جارہا ہے۔

انڈیا ٹوڈے گروپ کی یہ جدوجہد نہ صرف ایک عظیم تعمیری شاہکارکی عظمت رفتہ بحال کرنا نہیں ہے بلکہ مستقبل کی نسلوں کے ایک اپنی تہذیبی وراثت کو بچا کر رکھنے کی کوشش کا بھی حصہ ہے۔