امیت شاہ کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ کیو ں نہیں: ممتا بنرجی

کلکتہ:ٹاملناڈو کے چیف سکریٹری کی رہائش گاہ پر انکم ٹیکس کے چھاپہ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلی ممتابنرجی نے آج کہاکہ مرکزی ایجنسیاں سیاسی دباؤ میں کام کررہی ہیں جو غیر اخلاقی او رغیرمناسب ہے۔

ممتا بنرجی نے دہلی کے وزیراعلی ارویند کجریوال کے چیف سکریٹری کے گھر چھاپہ کے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’ کیا مرکزی ایجنسیاں امیت شاہ سمیت بی جے پی کے دیگر قائدین کے گھروں پر چھاپے ماریں گے‘‘۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ممتا بنرجی نے کہاکہ تاملناڈو کے چیف سکریٹری کے گھر پر چھاپے اور دیگر پانچ عہدیداروں سے پوچھ تاچھ ملک کے وفاقی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر مرکزی ایجنسیاں بی جے پی صدر امیت شاہ اور دیگر بی جے پی قائدین کے گھروں پر چھاپے کیوں نہیں ماررہے ہیں۔دراصل یہ سیاسی دشمنی کے تحت انجام دیا جارہا ہے اور سیول سروس سے وابستہ افسران سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے سی بی ائی کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے پارلیمنٹری بورڈ کے صدرسدیب بندھو اپادھیائے کو سمن جاری کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاتھا کہ سی بی ائی کا سیاسی استعمال کیاجارہا ہے۔