حیدرآباد: سال2019میں ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی صدر امیت شادہ نے روڈ میاپ تیار کیا ہے اور اس کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے وہ اپنے تین روزہ22مئی تا24مئی ریاستی دورہ کے موقع پربوتھ سطح کے کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔
آج جب وہ حیدرآباد پہنچے تو بی جے پی ریاستی قائدین نے ان کا حیدرآباد ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔ظاہر طور پر بی جے پی صدر زمینی سطح کے لوگوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے اس بات کی جانکاری حاصل کریں گے کہ نریندر مودی حکومت کے پروگرام عام آدمی تک پہنچ رہے ہیںیا نہیں۔ بی جے پی قائدین کے مطابق اجلاس کا اصل مقصدآنے والے انتخابات میں بی جے پی کو ٹی آر ایس کے متبادل کے طور پر ثابت کرنا ہوگا۔امیت شاہ کے نلگنڈہ میں تین روز کا قیام بھی پارٹی کی حکمت عملی کا اظہار کررہا ہے۔
مذکورہ ضلع جو کئی برسوں سے بائیں بازو جماعتوں کا قلعہ مانا جاتاہے‘ اور اب یہا ں پر دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے بھی حالات سازگار ثابت ہورہے ہیں جن میں کانگریس بھی شامل ہے اور بی جے پی چاہتی ہے کہ اس تبدیلی کا فائدہ اٹھائے۔ امیت شاہ کے اس دوری کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ گئی ہے کہ وہ مسٹر شاہ اپنے طئے شدہ پروگرام کے تحت تھیرٹو پلی گاؤں میں میسایہ گوڑ جوکہ بی سی طبقے کے لیڈر تھے کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے جس کو 1990کے دہے میں ماؤسٹوں نے گولی مارکر ہلاک کردیاتھا۔ایجنسیوں سے بات کرتے ہوئے صدر تلنگانہ بی جے پی کے لکشمن نے کہاکہ ’’ یہ ایک حقیقت ہے کہ 1980سے چاہئے ایم پی ‘ ایم ایل اے اور کارپوریٹر ہو سب کے سب اے ائی ایم ائی ایم کے ہیں۔ مگر چاہئے وہ مسلمانوں ہوں یاپھرہندواس سے خوش نہیں ہیں۔
غریب ا ور غریب ہوتاجارہا ہے یہا ں تک بنیادی سہولتیں جیسے پانی اور برقی کا بھی علاقہ میں فقدان ہے۔ اب مسلمان بھی اے ائی ایم ائی ایم سے مایوس ہیں‘ جو مسلمانوں کو مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کے لئے ورغلانے کاکام کررہی ہے۔ سارے ملک کے مسلمانوں کی نریندر مودی گورننس پر نظر ہے‘‘۔مئی 23کو امیت شاہ ویلوگوپالی گاؤ ں کو دورہ کریں گے ‘ وہاں پر وہ پنڈت دین دیال اپودھیائے کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اور دلت بستی کا نام تبدیل کرتے ہوئے دین دیال کالونی رکھیں گے۔
اس کے علاوہ وہ چنامیڈرام گاؤں کا بھی دورہ کریں گے۔مسٹر شاہ دوبارہ حیدرآباد24مئی کو پہنچے گیں جہاں پر وہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے ریاستی حالات کا جائزہ لیں گے ۔ بالخصوص پرانے شہر کے ان اسمبلی حلقوں کے پارٹی کارکنوں سے امیت شاہ بات کریں گے جن کا تعلق پرانے شہر سے ہے او رماضی میں بی جے پی نے ان اسمبلی حلقوں سے کامیابی بھی حاصل کی تھی۔اس کے علاوہ امیت شاہ گنڈہ رام پلی گاؤں کا بھی دورہ کریں گے جہاں پر رضاکاروں تحریک کے دوران گاؤں والو ں پر مظالم ڈھائے گئے تھے اورسینکڑوں لوگ بھی ہلاک ہوئے تھے۔