امیت شاہ کو 72گھنٹوں کا الٹی میٹم‘ معافی نہیں مانگی تو قانونی کاروائی کریں گے‘ بی جے پی صدر کی تقریر سے ناراض ٹی ایم سی کی دھمکی

امیت شاہ کی تقریر پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہاکہ انہو ں نے بنگال کے کی توہین کی ہے اور اگر72گھنٹوں کے اندر وہ معافی نہیں مانگتے ہیں توان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ترجمان ترنمول کانگریس ورکن راجیہ سبھا ڈیرک اوبرین نے کہاکہ امیت شاہ نے بنگال کی توہین کی ہے اور انہیں بنگال کے کلچر تہذیب وثقافت سے واقفیت نہیں ہے اس لئے انہوں نے بنگالیوں کو بنگلہ دیشیوں سے جوڑنے کی کوشش کی ہے ۔

یہ بنگال کی توہن ہے او رہم اس کو برداشت نہیں کریں گے۔

اگر انہوں نے اپنے بیان پر72گھنٹے میں معذرت نہیں کی توان کے خلاف م قانونی کاروائی کریں گے ۔ خیال رہے کہ امیت شاہ نے اپنی ایک ریالی میں ترنمول کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ سب ممتا بنرجی کے مجرموں کی پشت پناہی کا نتیجہ ہے ۔

واضح رہے کہ این اار سی پر ہنگامہ کے بعد بی جے پی صدر امیت شاہ نے پہلی مرتبہ کولکتہ کومیں ریالی کی ہے۔ اس دوران انہو ں نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو جم کر نشانہ بنایا۔

این آر سی پر ممتا بنرجی کی سخت تنقیدو ں کاجواب دیتے ہوئے بی جے پی قومی صدر امیت شاہ نے آج کہاہے کہ ممتا بنرجی ووٹ بینک کی خاطر بنگلہ دیشی دراندازوں کی پشت پناہی کررہی ہیں۔

کولکتہ شہر کے مایوروڈ پرمنعقدہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے راہول گاندھی کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایااورکہاکہ ان کے والد نے این آر سی کے متعلق معاہد ہ کیاتھامگر اب وہ ووٹ بینک کی سیاست کے لئے اس کی مخالفت کررہے ہیں امیت شاہ نے اپنی تقریر کی شروعات ممتا بنرجی کو ہٹاؤ کے نعرے کے ساتھ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں اور ہر ضلع کا دورہ کریں گہ ۔

امیت شاہ نے ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیشی دراندزوں کی حمایت کوئی بھی نہیں کرتاہے او رانہوں نے ریالی کے شرکاء سے سوال بھی پوچھا کہ کیاآپ اس کی حمایت کرتے ہیں۔ مگر ممتا بنرجی اس کی حمایت ووٹ بینک کے لئے کررہی ہیں۔

انہوں نے دعوی کیاکہ پہلے بنگلہ دیشی درانداز بایاں بائیں کا ووٹ بینک ہوا کرتے تھے مگر اب ترنمول کانگریس کا ووٹ بینک ہوگیا ہے۔

بی جے پی صدر امیت شاہ نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو خبرکردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوؤں کے تہواروں میں کسی طرح کی مداخلت کوبرداشت نہیں کی جائے گی۔

مسٹر شاہ نے کہاکہ ائندہ ماہ بنگال میں اگر درگا پوجا سرسوتی پوجامیں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بی جے پی کے کارکن خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

بلکہ اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔مسٹر شاہ نے کہاکہ ریاست میں ناز برداری کی سایست کرنے کے لئے ہندوتہواروں میں رکاوٹ پیدا کرنا نامناسب ہے۔

انہو ں نے کہاکہ دیدی آپ تو ہندوؤں کو درگا پوجا وسرجن نہیں کرنے دیا‘ سرسوتی پوجا نہیں کرنے دی۔

اگر ائندہ آپ نے ایسا کیاتو بی جے پی کارکن سیکریٹریٹ تک جلوس نکال کر آپ کی حکمت عملی کا جواب دیں گے۔

انہو ں نے کہاکہ ترنمول کانگریساور راہول گاندھی بھلے ہی جتنی مخالفت کریں‘ این آر سی کو روکا نہیں جائے گا۔

این آر سی کا عمل جاری رہے گاکیونکہ غیرقانونی دراندزوں کو روکنے کا یہ واحد راستہ ہے ۔ این آر سی کو لے کر ہم مصروف عمل ہیں۔

آسام میں ہم منفی نتیجے نکالیں گے۔ میںآپ سے پوچھنا چاہتوں کہ آپ دراندازوں کو کیوں رکھنا چاہتے ہیں