امر ناتھ یاترا پر حملہ کی فیس بک پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے ڈرائیوروں پر مقدمہ درج

جموں : جموں وکشمیر پولیس نے جموں میں امر ناتھ یاتریوں پر حملہ کی جھوٹی او رمن گھڑت خبریں پھیلانے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔شرارتی ڈرائیوروں نے امرناتھ یاتریوں پر حملہ کی جھوٹی تشہیر سوشل میڈیا پر کی ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق منگل مارکیٹ جموں میں ٹریول ایجنسی چلانے والے کچھ فراد نے امر ناتھ یاتریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے ریاست کے باہر کے ٹیکسیوں کی خدمات حاصل کیں ۔اس پر مقامی ٹیکسی ایجنسیوں سے وابستہ کچھ ڈرائیوروں نے ٹریول ایجنسی کے اس اقدام سے ناراض ہوئے اور ان ٹیکسیوں کے شیشہ توڑ دئے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان متاثرہ ٹیکسی ڈرائیوروں نے پولیس میں شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پوسٹ کیں ۔ان من گھڑت خبروں کی وجہ سے امرناتھ یاتریوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔او ران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔