سانفرانسسکو:مبینہ طور پر امریکی یونیورسٹی کی ایک طالب کو ٹوٹی ہوئی کانچ کی بوتل سے حملہ کرتے ہوئے اس کے چہرے کو نشانہ بنایاگیا۔امریکی ۔
اسلامی ریلیشن کونسل نے5,000ڈالرس کااعلان کیا جوکسی بھی ایسے شخص کو دیا جائے گا جو نصرہ حسین پرحملہ کرنے والی شناخت کروائی گا۔نصرہ حسن صومالی نژاد امریکی طالب علم ہے جس پر واشنگٹن یونیورسٹی سیاٹل کے احاطے میں حملہ کیاگیا
۔نصرہ حسین جو حجاب اوڑھی ہوئی تھیں ان پرحملہ کیاگیا۔یہ حملے 15نومبر کو ہوا اور سمجھا جارہا ہے کہ اس کے پس پردہ ملک بھربڑھتے نفرت انگیز جرائم کی سلسلہ وار واقعات میں جس میں حجاب کا استعمال کرنے والے مسلم خواتین کو مسلسل نشانہ بنایاجارہا ہے اسی کا ایک حصہ ہے۔مذکورہ حملے سے یونیورسٹی احاطہ میں طلبہ کے تحفظ کے متعلق تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ایکزیکیٹو ڈائرکٹرسی ائی اے آر واشنگٹن ارسلان بختیارنے سیاٹل میں خطاب کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ہے۔