امریکی کے ہاتھوں ایشیاء شخص کی پٹائی۔ حملہ آوار نے چلایا ’ ہم سفید طاقت ہیں‘

نیویارک:پولیس نے آج کہاکہ امریکہ میں ایک 48سالہ شخص کو نفرت پر مبنی جرم کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے جس کے ایشیاء شخص کے چہرے کو نشانہ بنایا اور کہاکہ’ہم سفید طاقت ہیں‘ اپنے ملک واپس چلے جاؤ‘ یہاں پر کیاکررہے ہو؟‘‘۔

پولیس نے بتایا کہ اسٹیفن زٹورسکی نے 30سال کے متاثرہ شخص کو نیویارک کے تھر ڈ ایونیو میں روک کر لات گھونسے برسانے شروع کردئے‘‘۔ پولیس کے بیان کو نیویارک ڈیلی نے شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ضلع فلاٹیران کے ساکن زٹورسکی نے کہاکہ’’ اپنے ملک کو واپس چلے جاؤ! یہاں پر کیاکررہے ہو؟‘‘۔

عینی شاہدین نے مارپیٹ کے متعلق نیویارک پولیس محکمے کو آگاہ کیا جس نے مبینہ حملہ آوار کو موقع پر پہنچ کر گرفتار کرلیا۔ عدالتی ریکارڈس کے مطابق مذکورہ حملہ آوار کو نفرت پر مبنی جرم کے تحت ماخوذ کیا گیا اور ریکرس ائیس لینڈپر 5,000امریکی ڈالر کے عوض ضمانت دی گئی۔

متاثرہ شخص کا موقع پر ہی علاج کیاگیا۔ڈونالڈ ٹرمپ کے الیکشن کے بعد ملک بھر میں اس قسم کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔