تہران : ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی حکام کی طرف سے بار بار سنگین نتائج کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکیوں کو ہو ش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا ہے ۔اپنے ٹوئیٹر بیان میں محمد جواد ظریف نے لکھا ہے کہ ایران کے لئے کوئی نئی پریشانی والی بات نہیں ہے ۔ہم نے ہزاروں برسوں سے شہنشاہتیں گرتی دیکھیں ۔
ایک شہنشاہیت ہمارے دور کی ہے جو ایک نہیں بلکہ کئی ملکوں میں پھیلی ہوئی ہے ۔اسے بھی اپنے بد تر انجام سے محتاط رہنا ہوگا ۔کیو نکہ زمین پر خدائی کا دعوی کرنے والے بڑے بڑے طاقتور بھی عبرت ناک انجام سے دوچار ہوئے ہیں ۔
ان کا اشارہ مواضح امریکہ کی جانب تھا ۔اس سے قبل امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر ایک بیان میں ایرانی صدر کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر تم نے امریکہ کو دوبارہ دھمکی دی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔
اسی دوران امریکہ کے وزیر خارجہ نے بھی مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو دھمکیو ں پر ایسا عبرتناک سبق سکھائیں گے جس کی تاریخ میں تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ٹرمپ نے صدر ایران کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوبارہ ایران کی جانب سے دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے ۔