امریکہ میں ٹی وی اینکر نومسلم خاتون گرفتار ، جیل میں ناروا سلوک کرنے کا شکایت 

تہران : امریکی پولیس ایران کے انگریزی نیوز چینل پریس ٹی وی سے منسلک نو مسلم خاتون امریکی رپورٹر مرضیہ ہاشمی کو نامعلوم وجوہات پر گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مرضیہ ہاشمی امریکی شہری اور پریس ٹی وی کی رپورٹر اور اینکر پرسن ہے ۔پریس ٹی وی نے اس حوالہ سے کہا کہ مرضیہ کو لوئس لبرٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کر کے واشنگٹن کی جیل میں رکھا گیا ہے ۔

تاہم ان کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوئے ہیں ۔ ان کے گھر والوں کو دودن تک ان کے بارے میں لاعلم رکھا بعد ازاں انہیں مطلع کردیاگیا ہے ۔ پریس ٹی وی کے مطابق مرضیہ ہاشمی کے ساتھ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جب کہ ان کے سر سے حجاب بھی اتار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ مرضیہ ہاشمی امریکی شہری ہیں وہ پہلے عیسائی مذہب کی پیروکار تھیں بعد میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام ملانیا سے بدل کر مرضیہ ہاشمی رکھ لیا ۔