سوشیل میڈیا کے ذریعہ جھوٹی افواہیں پھیلاکر لوگوں کی جان لینا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو یوٹیوبر دھرو راٹھی بتارہے ہیں کہ کس طرح افواہوں کی وجہہ سے حال ہی میںآسام میں دولوگوں کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اسی طرح ملک کی مختلف ریاستوں بشمول راجستھان‘ حیدرآباد اور دیگر مقاما ت پر بھی واٹس ایپ کے ذریعہ پھیلائے گئے افواہوں کی وجہہ سے ہجوم نے موت کا ننگا ناچ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پھیلائے سیاسی مقاصد کے لئے افواہوں کا سہارا لیاجاتا تھا مگر آہستہ آہستہ افواہیں تشدد پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے کا ایک آسان ذریعہ بنتے جارہے ہیں اور اس کام کے لئے سوشیل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ کا سہارا لیاجارہا ہے۔
بچو ں کو اغوا کرنے والوں کی افواہیں ان دنوں تیزی سے گشت کررہی ہیں۔ان افواہوں کی وجہہ سے کئے لوگوں کی جان بھی گئی ہے ۔
اگر واٹس ایپ پر بچوں کو اغوا کرنے کے متعلق کوئی خبر آتی ہے تو اس پر برائے مہربانی کوئی توجہہ نہ دیں ۔ پہلے تو اس افواہ کی جانچ کریں ‘ پھر اس کے متعلق پولیس کو اطلاع کریں ۔
آپ کی اس پہل کی وجہہ سے نہ صرف افواہوں پر روک لگے گا بلکہ کسی بے قصور کی ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکت کے واقعات بھی تھم جائیں گے۔ ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔