افطاری کی دعوت نہ دینے پر تین معصوموں کا قتل کرنے والا دہلی سے گرفتار

نئی دہلی۔ بلند شہر میں تین بچوں کو گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کو دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے گرفتار کیاہے۔

سیل نے قتل میں استعمال کی گئی پستول اور اغوا کے لئے استعمال کی گئی اسکوٹر ضبط کیاہے۔

لیکن سل کی اس گرفتاری نے اسکو تنازعات میں ڈال دیا ہے۔بلند شہر کے ایس ایس پی ان کولنچ نے سل پر ملزم سے معاملہ داری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کہاکہ دہلی پولیس سے یوپی پولیس نے ملزم کے متعلق جانکاری فراہم کی تھی۔ لیکن ملزم کے ساتھ ملی بھگت کرکے گرفتاری انہوں نے ڈال دی۔اس ضمن میں سل کے عہدیداروں نے ایس ایس پی کے الزامات کو پوری طرح سے مسترد کردیا۔

اسپیشل سل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تین لوگوں کے قتل کے الزام سلمان کو انہوں نے گرفتار کیاہے۔اس بارے میں ان کی اپنی جانکاری تھی۔

گرفتاری کے بعد اس بارے میں ہم نے بلند شہر پولیس کو جانکاری دی۔ پھر وہاں کی ٹیم بھی یہاں آگئی تھی۔ یہ کوئی مشترکہ اپریشن نہیں تھا‘ بلکہ سل نے اپنی جانکاری کے مطابق کام کرتے ہوئے اس کو گرفتار کیاہے۔ ملزم کا نام سلمان ہے۔

وہ ظفر آباد علاقے کا رہنے والا ہے۔ اس کے دوساتھی بلال او عرفان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ اہم ملزم بلال کو بتایاگیا ہے۔

انیوں نے بارہ سال کے علی با‘ گیارہ سال کے آسماء اور د س سال کے عبدال کو چاکلیٹ کھلانے کے بہانے اغوا کرکے گولی مارکر قتل کردیاتھا۔

ان کی نعشیں ٹیوب ویل کے ایک گڑھے میں ملا تھا۔ قتل کی وجہہ اہم ملزم کو بچوں کے رشتہ داروں کی جانب سے افطار میں نہ بلایا جانا تھا۔ اس لئے انہوں نے یہ سازش رچی تھی۔

ملزمین میں ایک متوفی بچوں کا ماما بھی لگتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان نرولی میں چھپا ہوا تھا۔ اس کو سیندھو سرحد کے پاس سے گرفتار کیاگیاتھا