اسٹوڈنٹس نے راہول گاندھی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کوپیش کیا

ہوشان آباد( مدھیہ پردیش):بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کے لئے گینیز نک آف ورلڈ ریکارڈ میں راہول گاندھی کے نام کی پیش کش کا دعویٰ کرتے ہوئے انجینئرنگ کے طالب علم ویشال دیوان نے منگل کے روزکہاکہ ان کا فارم منظور کرلیاگیا ہے ‘ انہوں نے مزیدکہاکہ وہ امریکی کی ریکارڈ بک کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں۔

دیوان نے کہاکہ ’’جب سے راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے نائب صدر بنے ہیں‘بڑی سیاسی جماعت نے27الیکشن ہارے ہیں۔۔

گاندھی فیملی سے ان کا تعلق ہونے کے باوجود انہیں اب تک کسی نے تسلیم نہیں کیاہے۔لہذا میری یہ کوشش اور ارادہ ہے کہ اس قسم کی کاروائی کے ذریعہ انہیں بین الاقوامی شہرت دلائی جائے۔میرا فارم قبول کرلیاگیا ہے۔

تھوڑی کاروائی ابھی باقی ہے وہ بھی ان کی جانب سے رابطے کے بعد پور ی کرلی جائے گی‘‘۔

دیوان ‘ جو کہ مدھیہ پردیش کے ہوشنان آباد سے ایک انجینئرنگ کے طالب علم ہیں ‘ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رجو ع ہوئے ہیں ان کی درخواست ہے کہ گاندھی کانام بھی فہرست میں شامل کیاجائے جنھوں نے ملک بھر میں 27انتخابات میں شکست کھائی ہے۔

دیوان کا ماننا ہے کہ کانگریس پارٹی کی پچھلے پانچ سالوں میں شکست کی وجہہ راہول گاندھی کا سرگرم سیاست حصہ او رمیڈیا کا حصہ بننا ہے۔

تاہم گینیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اس قسم کی کوئی درخواست ان کے پاس موجود ہے۔