نئی دہلی:بیف ساتھ رکھنے کے شبہ میں ضلع ناگپور اندر سلیم اسمعیل شاہ کے ساتھ مارپیٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے یونین منسٹر رام داس اتھولے نے کہاکہ ہر کسی کو بیف کھانے کا اختیار ہے۔انہوں نے ’’ پرتشدد گاؤ رکشکوں‘‘ کو کڑی سزاء کا بھی مطالبہ کیا۔سوشیل جسٹس اور ایمپاورمنٹ منسٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’ ہر کسی کو بیف کھانے کا حق حاصل ہے۔
بکری کا گوشت مہنگا ہونے کی وجہہ سے لوگ بیف کھاتے ہیں۔ میں ناگپور واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔یہ صحیح نہیں ہے کہ گاؤ رکشہ کے نام پر انسانوں کاگوشت کھانے کاکام کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گاؤ رکشکوں کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے۔
اتھولے نے کہاکہ اس طرح کے پرتشدد’’ گاؤ رکشکوں ‘‘ کو سزا دینا چاہئے۔چہارشنبہ کے روز مہارشٹرا کے ضلع ناگپور میں ایک 31سال کی اسمعیل شاہ جس کا تعلق بی جے پی سے ہے کو سرعام گاؤ رکشکوں نے مبینہ طور پر پیٹا۔اترپردیش اسمبلی میں دھماکو مادے کی دستیابی کو ’’ ایک سنگین مسئلہ ‘‘ بھی قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ’’یہ واقعہ پارلیمنٹ پر حملے کے مماثل ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ’’ اس میں یوگی( ادتیہ ناتھ) کو قتل کرنے کی کوئی سازش نہیں تھی‘ مگر یہ تحقیقات کا معاملہ ضرور ہے۔ کیایہ دہشت گردانہ کاروائی ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے‘‘۔ ایک بڑی چونک کے سبب اترپردیش اسمبلی میں ایک طاقتور پلاسٹک دھماکو مادہ برآمد ہوا ‘ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے آج ایوان کو اطلا ع دی کہ انہو ں نے اس معاملے کی این ائی اے تحقیقات کے لئے سفارش کی ہے۔این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کا ایک روز بعد ممبئی دورہ مقرر ہے جس پر اتھولہ نے کہاکہ انہیں ماتھو شری جاکر شیو سینا سربراہ ادھوٹھاکرے سے ملاقات کرنا چاہئے۔
پرنب مکرجی نے بھی امیدوار کے طور پر نام کے اعلان کے بعد ماتھو شری جاکر ملاقات کی تھی۔بی جے پی ذرائع نے کہاکہ ممبئی دورے کے موقع پرکویند ماتھوشری نہیں جائیں گے۔