حیدرآباد۔اے ائی ایم ائی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے منگل کے روز آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کے چینی اشیاء کے بائیکاٹ کے اعلان کو منافقت قراردیا ۔انہوں نے رپورٹرس سے کہاکہ اس قسم کی اعلانات کے ذریعہ آرایس ایس عوام کو اصل مسائل سے گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اویسی نے کہاکہ اگر آر ایس ایس کو اپنی بات پر بھروسہ ہے تو وہ وزیراعظم نریندر مودی سے کہیں کہ چین کے ساتھ باہمی تجارت کو منقطع کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس لیڈر غلط بیانی کے ذریعہ ہر کسی کو قوم پرستی کے جال میں پھنساکر اصل مسائل سے گمراہ کرنا ان کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ اندریش کمار اور آرایس ایس کے دیگر لیڈرس وزیراعظم کے پاس جائیں جو خود سوم سیوک ہیں اور انہیں کہیں کے چین کے ساتھ باہمی تجارت کو ختم کردیں‘‘۔
اویسی نے تعجب کے ساتھ کہا کہ جب ان کی ہی حکومت ہے کیوں یہ لوگ بورڈآف کنٹرول کرکٹ آف انڈیا( بی سی سی ائی) سے کہتے ہے کہ وہ ائی پی ایل میں چینی کمپنیوں کی اسپانسر شپ ختم کردے۔انہوں نے کہاکہ ائی فون اور بہت سارے اشیاء جو ہندوستانی استعمال کرتے ہیں چین میں بنتے ہیں ‘انہوں نے تعجب کیا کہ حکومت انہیں کوئی نہیں روکتی۔