اروندتی رائے کے متعلق پریش راؤل کے بے حس تبصرے پر سوارا بھاسکر کی شدید تنقید

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) رکن پارلیمنٹ پریش راؤل کی جانب سے ممتاز مصنف اروندتی رائے پر ٹوئٹر کے ذریعہ تنقید کے اندرون ایک گھنٹہ فلم میکراو رسماجی کارکن اشوک پنڈت زعفرانی پارٹی لیڈر کی حمایت میںآگے ائے اور اس با ت پر زوردیا کہ اروندتی رائے ہر وقت ’مخالف ملک‘ بات کرتی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سوارا بھاسکر نے ہیر ا پھیری اسٹار پر شدیدتنقید کی ۔پنڈت نے کہاکہ’’ میں پریش راؤل کی حمایت کرتاہوں کیونکہ ان کا حقیقی جذبہ تھا جسکو انہوں نے ظاہر کیا۔اروندتی رائے ہمیشہ ہی مخالف ملک رہی ہیں ‘ وہ کشمیر میں دہشت گرد وں کی حمایت کرتی رہی ہیں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’صرف وہ ہی نہیں ہیں جس کو ذمہ دار ٹھرایا جائے ‘ کئی اور ہیں جنھیں بھی فوجی جیب سے باندھنا چاہئے اور اسی طرح کا رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے‘ میں دل کی گہرائیوں سے پریش راؤل کی حمایت کرتا ہوں‘‘۔ اتوار کے روز شام میں لوک سبھا رکن پارلیمنٹ نے پچھلے ماہ وادی میں ایک پتھر باز نوجوانوں کو آرمی کی جیب سے باندھ کر گشت کرنے کا ویڈیو جو اروندتی رائے نے پوسٹ کیاتھا ٹوئٹر پر اسکے حوالے سے کہاکہ اروندتی رائے کو بھی اس طرح گاڑی پر باندھ کر گشت کرانے کی ضرورت ہے‘‘۔

راؤل کے ٹوئٹ نے سوشیل میڈیا پر وبال کھڑا کردیا اور کئی لوگوں نے اداکار کی تربیت کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا۔بالی ووڈ فلم میکر وویک اگنی ہوتری ‘ اداکارہ سوارا بھاسکر اور کئی دیگر بھی راؤل کے اس بیان کی شدید مذمت کی