ممبئی:مغربی بنگال کے عالم دین کی جانب سے سونو نگم کے سرمنڈنے والے کود س لاکھ روپئے کے انعام کے اعلان کے فوری بعد اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے سنگر سونو نگم نے خود اپنا سارا سر منڈوادیا۔
سونو نگم کے چیالنج کو قبول کرتے ہوئے مسلم حجام کو طلب کیا۔نگم نے کہاکہ ’’ میں نے عالم ( حکیم) کو انے کی درخواست کی ہے ۔ وہ میرا سرمنڈیں گے‘ مگر یہ کسی احتجاج یا چیالنج کے لئے نہیں۔ جو بال کاٹ رہے ہیں وہ مسلمان ہیں اور میں ایک ہندوہوں۔ یہاں پر کوئی دشمنی نہیں ہے‘‘۔
https://twitter.com/sonunigam/status/854548450548908032
نگم نے اس بات پر زوردیا کہ وہ کبھی کسی جرم کی ترغیب نہیں دیتے۔’’ ایک سکیولر ہونے کا مطالب ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھنا ہے اور یہ نہیں کہنا کہ میں صحیح ہوں‘۔ اذان ضروری ہے ‘ لاؤڈ اسپیکر نہیں۔میرا یہی مقصد ہے۔ یہ معاملے وقت کا ہے۔ غلط وقت پر لاؤڈ اسپیکرس کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
https://twitter.com/sonunigam/status/854346787825491968
جب ہم ادا کرتے ہیں تو وہ وقت صحیح ہے‘‘۔نگم کے میڈیا کو مدعو کرتے ہوئے کہاکہ وہ چہارشنبہ کے روز 2بجے سرمنڈوارہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ ’’ آج 2بجے عالم میرے گھر میرا سر منڈنے ائیں گے۔ تم اپنے دس لاکھ تیار رکھو مولوی‘‘۔
Complaint filed against Sonu Nigam before CJM Panipat(Haryana) under sections 294,295,295A,296,500,501 of IPC over his morning Azaan remarks
— ANI (@ANI) April 19, 2017
ایک روز قبل ہی ویسٹ بنگال کے میناریٹی یونائٹیڈ کونسل کے نائب صدر سید شاہ عطف علی قادری نے سونو نگم کے سرمنڈنے اور پرانے جوتوں کا ہار پہنانے والے کو دس لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیاتھا۔
پیر کے روزنگم کے اذان کے متعلق متنازع تبصرہ کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر لفظی جنگ چھیڑ دی تھی۔ بعدازاں انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اس بات کی وضاحت کی کہ ’’ جومیرے ٹوئٹس کو مخالف مسلم قراردینے کی کوشش کررہے ہیں‘ مجھے بتائیں کہ ایک مقام پر بھی میں نے ایسا کچھ کہاہے تو میں معافی مانگنے کے لئے تیار ہوں‘‘۔
Complaint filed against Sonu Nigam before CJM Panipat(Haryana) under sections 294,295,295A,296,500,501 of IPC over his morning Azaan remarks
— ANI (@ANI) April 19, 2017
ان کے اذان کے تبصرے پر ائی پی سی کے دفعہ294,295,295‘296‘500‘501‘295اے کے تحت سونو نگم کے خلاف سی جے ایم پانی پت( ہریانہ) میں ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے