اترپردیش اسمبلی انتخابات 2017:بی جے پی لیڈر سنگیت سوم کا بھائی پولنگ بوتھ میں پستول کے ساتھ گرفتار

لکھنو:بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) رکن اسمبلی سنگیت سوم کے بھائی کو پولیس نے فریدہ باد کے ایک پولنگ بوتھ میں پستول کے ساتھ داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔

پولیس عہدیداروں کے مطابق گگن سوم کی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے پستول برآمد ہوئی۔

مذکورہ عہدیداروں نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ گگن سوم کا یہ عمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور اس کے خلاف ضرور ایکشن لیاجائے گا۔سنگیت سوم پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2013کے مظفر نگر فسادات میں اشتعال انگیز تقاریر کئے تھے۔

اترپرپردیش میں پہلے مرحلے کی رائے دہی آج صبح 7بجے سے شروع ہوئی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان رائے دہندے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے طویل قطاروں میں کھڑے دیکھائی دئے۔

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات2017میں پہلی مرحلے کی رائے دہے کہ دوران مغربی اترپردیش کے 15اضلاعوں کا احاطہ کیاگیاہے۔ا

ترپردیش میں403اسمبلی حلقوں میں سے مذکورہ 15اضلاع کے 73اسمبلی حلقہ جات کے لوگ آج اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابات کے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

سات مرحلوں کی رائے دہی کے بعد403اسمبلی میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 11مارچ کوہوگی۔چیف الیکشن افیسر کے مطابق یہاں پر1.41کروڑ اہل رائے دہندے ہیں بشمول 64.76خواتین کے جو 14,458رائے دہی مراکز پر ان سات مرحلوں کی رائے دہی میں اپنے قیمتی ووٹ کااستعمال کریں گے۔