اب سوشل میڈیا پر حکومت کی گہری نظر : فرضی خبروں پھیلانے کے خلاف قانون تیار

نئی دہلی : حکومت نے افواہ یا فرضی خبر پر لگام لگانے کیلئے نیا قانون بنالیا ہے او راسے کابینہ میں منظور کروانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق مجوزہ قانون کے بعد فیس بک او رگوگل جیسی بڑی کمپنیاں اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ نہیں سکتیں ۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر پھیلی فرضی خبر اور اس کے منفی اثر کے مد نظر حکو مت نے موجودہ آئی ڈی ایکٹ کے تحت دفعہ 79 میں ترمیم کی تجویز کی ہے ۔وزیر اعظم دفتر نے منظوری دیدی ہے او راس کو اب کابینہ روبرو پیش کیا جائے گا جس کے بعد ایک نیا قانون عمل میں آئے گا ۔

اس ترمیم میں کہا گیا ہے کہ گوگل ، فیس بک ، واٹس اپ جیسی کمپنیاں بھی فرضی خبر یا افواہ سے منسلک تبصرہ کے پھیلنے کے لئے ذمہ دار ہوں گے ۔

فی الحال تبصرہ کے پھیلنے کا ذریعہ بننے والی سوشل میڈیاکمپنیو ں کو اس کیلئے براہ راست ذمہ دار نہیں مانا جاتا ہے ۔ حکومت کے مطابق ا سکے لئے ان کمپنیوں کو ذمہ دار بنانے کے بعد وہ ان باتوں پر سنجیدہ ہوں گی ۔ دفعہ ۷۹؍ میں تبدیلی کے بعد ان تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کیلئے ہندوستان کے تمام صارفین کا ڈیٹا ہندوستان میں ہی رہے اس کیلئے بھی جلد مسودہ قانون پیش کیا جاسکتا ہے ۔