ایک عہدیدار کے مطابق مشتبہ فیصل جو کیرالا کا رہنے والا ہے پچھلے ہفتہ گرفتار ابوبکر سے مسلسل رابطے میں تھا۔ بعد ازاں وہ مبینہ طور پر سری لنکا میں پیش ائے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ سے متاثر ہوکر کیرالا میں بھی خود کش بم حملوں کی منصوبہ سازی کررہے تھا
ترویننتھاپورم۔پچھلے ہفتہ کیرالا کے کسر گورڈ حملوں کے سرغنہ ائی ایس رکن ابوبکر عرف ابودجنا سے مبینہ طور پر تعلقات رکھنے والے ایک اسلامک اسٹیٹ کے مشتبہ کو منگل کی شام دوحا سے ملک کردیاگیا‘ اس بات کی جانکاری واقعہ سے واقف ایک عہدیدار نے دی ہے۔
این ائی اے جس شخص کی تحویل لی ہے اس کی شناخت فیصل کے طور پر کی گئی ہے جس کو بہت جلد دہلی لایاجائے گا۔مذکورہ افیسر نے کہاکہ مشتبہ فیصل جو کیرالا کا رہنے والا ہے پچھلے ہفتہ گرفتار ابوبکر سے مسلسل رابطے میں تھا۔
بعد ازاں وہ مبینہ طور پر سری لنکا میں پیش ائے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ مولوی زہران بن ہاشم نیشنل توحید جماعت(این ٹی جے) کے رکن سے متاثر ہوکر کیرالا میں بھی خود کش بم حملوں کی منصوبہ سازی کررہے تھا۔
ایک دوسرے ائی بی افیسر نے کہاکہ ابوبکر نے کیرالا اور تاملناڈو کے تین چار لوگوں کو زہران ہاشم کی بھڑکاؤ تقریروں پر عمل کرنے کے لئے رضامند کیاتھاجس میں سے ایک فیصل ہے۔
افیسر نے کہاکہ ”فیصل بھی عبدالرشید عبداللہ کو کیرالا کے کسر گوڑائی ایس ائی ایس ماڈیول کے رابط میں تھا‘ جس میں 22لوگ بشمول خواتین او بچے افغانستان کے نان گرہار صوبہ ائی ایس ائی ایس کے لئے لڑائی کے مقصد سے گئے تھے“۔
این ائی اے نے پچھلے ہفتہ جاری کردہ اپنے بیان میں کہاتھاکہ مشتبہ افراد سے تفتیش کے بعد یہ بات سامنے ائی تھی ائی ایس ائی ایس کے سرغنہ سے ان لائن بات چیت ہوئی ہے