ماسکو:یورپین ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی اینڈ انفارمیشن ( ڈی ای ایس ائی) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اس بات کی خفیہ جانکاری ہے کہ روس اور سریا کے افواج نے ائی ایس ائی ایس لیڈر ابوبکر البغدادی کو گرفتار کرلیاہے۔
ڈی ای ایس ائی سکریٹری جنرل کے میڈیا دفتر سے جاری ہوئی پریس ریلیز کے مطابق عراقی فوج کی مداخلت کے بعد موصل میں سخت جنگ کے دوران بغدادی یہا ں سے بھاگنے کے دوران ائی ایس ائی ایس کے گڑ میں پکڑ گیا۔
میڈیا دفتر نے یہ بھی کہا ہے مزید اطلاعات موصول ہونے کے بعد آگے کی جانکاری دی جائے گی۔تاہم روس کی خارجی وزارت نے مذکورہ رپورٹس کو مسترد کردیا۔
آر یو ڈی اے ڈبلیو میں شائع خبر کے مطابق منسٹری دفتر کے عملے نے کہاکہ ’’ ہم ابوبکر البغدادی کی گرفتاری سے واقف نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایسے کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے جو اس بات کی وضاحت کرسکے‘‘