نئی دہلی۔لوک سبھا کے ایوان میں ایک بڑی سیاسی ڈرامہ جمعہ کے روز دیکھنے کو ملا۔تلگودیشم نے نریند ر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کے خلاف ’تحریک عدم اعتماد ‘پیش کیا ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کی ناکامیوں کے خلاف بولنے کا موقع مل گیا۔
مگر سب سے بڑا سیاسی ڈرامہ اس وقت پیش آیاجب کانگریس صدر راہول گاندھی نے ایوان پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران آگے بڑھ کر وزیراعظم نریندر مودی کے بغلگیر ہوگئے۔
راہول گاندھی نے ایوان پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ آپ لوگ مجھے پپو کہتے ہیں‘میرے نام پر گالی گلوج بکتے ہیں‘ مجھے سے نفرت کرتے ہیں‘ مگر آپ لوگوں سے نفرت نہیں کرتا‘‘ پھر اس کے فوری بعد راہول گاندھی نے اپنی تقریر روکدی اور وزیراعظم نریندر مودی کی جانب بڑھنے لگا‘ پھر اس کے بعد وہ وزیراعظم نریندر مودی سے آگے بڑھ کر ہاتھ ملایا اور پھر بغلگیر ہوگئے۔
Aap logon ke andar mere liye nafrat hai, aap mujhe Pappu aur bohot gaaliyan dekar bula sakte hain, lekin mere andar aapke liye nafrat nahi hai: Rahul Gandhi. He then walks up to PM Modi and gives him a hug #NoConfidenceMotion pic.twitter.com/w5DqyR7mVu
— ANI (@ANI) July 20, 2018
#WATCH Rahul Gandhi walked up to PM Narendra Modi in Lok Sabha and gave him a hug, earlier today #NoConfidenceMotion pic.twitter.com/fTgyjE2LTt
— ANI (@ANI) July 20, 2018
راہول گاندھی کی اس حرکت سے ایوان سکتہ میںآگیا کچھ دیر کے لئے ایوان لوک سبھا میں خاموشی چھاگئی ۔ بی جے پی ممبر اور این ڈی اے میں شامل دیگر سیاسی پارٹیو ں کے لیڈران راہول گاندھی کی اس غیرمتوقع حرکت سے حیرت زدہ ہوگئے۔
For the 1st time in the history of India, women are not being protected. Wherever you see, Dalit, Adivasis, minorities are being thrashed, killed, but Prime Minister can't speak a word. Are these minorities, Adivasis, women not a part of India: Rahul Gandhi. #NoConfidenceMotion pic.twitter.com/zlCKO5tDes
— ANI (@ANI) July 20, 2018
راہول گاندھی نے تحریک عدم اعتماد کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی میرے آنکھ میںآنکھ ڈال کر پندرہ منٹ تک بات نہیں کرسکتے‘‘۔
راہول گاندھی نے اس جملے کے فوری بعد ایوان پارلیمنٹ شوروغل کی نظر ہوگیا۔راہول گاندھی نے دوران تقریر نوٹ بندی‘ روزگار اور رائفائیل جیسے موضوعات کو چھیڑ کر بی جے پی کی دکتی رگ پر ہاتھ رکھدیا۔
#WATCH LIVE: Congress President Rahul Gandhi speaking during #NoConfidenceMotion debate in Lok Sabha https://t.co/esYiOCM4fR
— ANI (@ANI) July 20, 2018
راہول گاندھی نے کہاکہ شائدد وزیراعظم کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ کسان ‘ مزدور اور چھوٹی کاروباری نقدی میں کاروبار کرتے ہیں‘ مگر وزیر اعظم نے نوٹ بندی کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہاکہ وہ جہاں پر بھی جاتے ہیں روزگار کی بات کرتے ہیں مگر روزگار فراہم کرنے کے بجائے پکوڑے بیچنے کی صلاح دیتے ہیں‘ دوکان کھولنے کی باتیں کرتے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہاکہ چین 24گھنٹوں میں پچاس ہزار روزگار فراہم کرتا ہے او رآپ کی حکومت چوبیس گھنٹوں چارسو ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی خاموش ہیں ۔ راہول گاندھی نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دلت‘ قبائیلی اور اقلیتی خواتین کیا اس ملک کاحصہ نہیں ہیں۔