حیدرآباد:مقامی عدالت نے جمعرات کے روز سابق آر ایس ایس کارکن سوامی آسیما آنند کی سال2007کے مکہ مسجد بم دھماکے میں مشروط ضمانت منظور کی ہے۔
چوتھے میٹروپولٹین مجسٹریٹ سیشن کورٹ نے 50,000کے دو مچلکے عدالت میں د اخل کرنے اور بناء اجازت کے حیدرآباد کے باہر جانے پر روک لگاتے ہوئے ضمانت منظور کی ہے۔
سال 2007میں جمعہ کے روز ہوئے بم دھماکے میں نو لوگ ہلاک ہوئے تھے جبکہ بم دھماکے کے فوری بعدپولیس فائیرنگ میں پانچ افراد مسجد کے قریب احتجاج کے دوران ہوگئے تھے ۔
سال 2010میں سی بی ائی نے جتن چٹرجی عرف سوامی آسیما آنند ک وگرفتار کیاتھا۔ سابق میں راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ سے وابستہ نے قبول کیا کہ وہ ابھینو بھارت کا نظریہ ساز ہے‘ جوکہ مالیگاؤں اور اجمیر بم دھماکوں میں ملوث ایک شدت پسند تنظیم ہے۔
مارچ 8کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی عدالت نے راجستھا ن کے جئے پور میں سال2007اجمیر دھماکہ کیس میں تین لوگوں کو قصور وار ٹھرایا‘مگر آسیما آننداو ردیگر چھ لوگوں کو بری کردیا۔ تین سے دو کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی جبکہ ایک مجرم ہلاک ہوگیا ہے۔
اجمیر کی خواجہ معین الدین چشتی درگارہ میں اکٹوبر11سال2007کو پیش ائے بم دھماکے میں تین ہلاک اور پندرہ شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔