ریاست کی 80لوک سبھا سیٹوں میں راشٹرایہ لوک دل تین سیٹوں پر مقابلہ کرے گی ‘ مسٹر یادو نے ایک پریس کانفرنس میں اس با ت کااعلان کیاہے۔
نئی دہلی۔ اجیت سنگھ کی راشٹرایہ لوک دل پارٹی نے مئی میں منعقد ہونے والے لوک سبھا کے عام انتخابات کے لئے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی ( ایس پی) صدر اکھیلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) چیف مایاوتی کے ساتھ جڑ جائیں گے۔
ریاست کی 80لوک سبھا سیٹوں میں راشٹرایہ لوک دل تین سیٹوں پر مقابلہ کرے گی ‘ مسٹر یادو نے ایک پریس کانفرنس میں اس با ت کااعلان کیاہے۔آر ایل ڈی کے جیانت چودھری کی موجودگی میں مسٹر یادو نے کہاکہ پارٹی مغربی اترپردیش کے متھرا‘ باغپت اور مظفر نگر لوک سبھا سیٹ پر مقابلہ کرے گی۔
جب کانگریس کے اتحاد میں شامل ہونے کے متعلق سوال کیاگیاتو مسٹر یادو نے کہاکہ ہاں کانگریس پہلے سے ہی عظیم اتحاد میں شامل ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ’’ ہم نے ان کے لئے دوسیٹیں( امیٹھی اور رائے بریلی) چھوڑدی ہیں‘‘۔
مجوزہ الیکشن کے متعلق بات کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہاکہ تمام اتحادی ساتھی دستور بچانے کے لئے جدوجہد کریں گے۔مسٹر یادو نے کہاکہ ’’ دستور کو بچانا ہے۔ اور ہم دستور کے تحت دئے گئے حقوق کوبچانے کے لئے جدوجہد کریں گے‘‘۔
کئی علاقائی پارٹیوں سے کانگریس بات چیت کررہی ہے جس میں ایس پی اور بی ایس پی بھی شامل ہے تاکہ قومی سطح پر ایک مخالف بی جے پی اتحاد تیار کیاجاسکے۔ تاہم جب اکھیلیش یادو او رمایاوتی نے اپنے اتحاد کااعلان کیاتو اس سے کانگریس کو باہر رکھاتھا۔
تاہم ان پارٹیوں نے کہاتھا کہ وہ امیتھی اور رائے بریلی سے اپنے امیدوار کھڑا نہیں کریں گے‘ جس کو کانگریس کا مضبوط قلعہ ماناجاتا ہے۔
بعد ازاں کانگریس نے اعلان کیاتھا کہ وہ ریاست کی تمام80سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔
اس کے علاوہ پارٹی نے پرینکا گاندھی ووڈرا اورجیوتی رادتیا سندھیا کو لوک سبھا الیکشن کے ریاست کا انچارج بھی مقرر کیاتھا۔
پلواماں دہشت گرد حملہ بشمول پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش کے دہشت گرد ٹھکانوں پر انڈین ائیر فورس کے فضائیہ حملے کے بعد تبدیل ہوتے رحجان کے پیش نظر ممکن ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مجوزہ مئی کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے مضبوط گڑ میں اسے شکست دینے کی غرض سے نئی اتحادی پالیسی پر غور کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کے دو اہم کھلاڑیاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی( این سی پی) کے سربراہ شرد پوار اور آندھرا پردیش چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کانگریس پر اس بات کا زور دے رہے ہیں کہ وہ مغربی بنگال اور دہلی میں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس او رارویندر کجریوال کی عام آدمی پارٹی سے الائنس کے متعلق دوبارہ غور کریں۔ تاہم کانگریس نے دہلی میں اتحاد سے صاف طور پر انکا رکردیاہے