تھانے : تھانہ پولیس نے آج آئی آئی ٹی ممبئی میں زیر تعلیم طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ طالب علم پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو نہانے کے وقت ان کی ویڈیو بناتا ہے ۔ملزم کی شناخت اویناش کمار یادو کی حیثیت سے کی گئی ۔ او ر وہ تھانے کا رہنے والا ہے ۔ اسے آئی پی سی ۳۵۴ ؍ کے تحت گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون نے اس کے خلاف شکایت درج کروائی تھی ۔ خاتون اپنی شکایت میں کہا کہ اسے اپنے حمام کی کھڑکی ایک موبائل فون پایاجب وہ نہا رہی تھی ۔
اس نے اپنے شوہر سے اس بارے میں بتایا ۔ انہوں نے ملزم کو یہاں سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا ۔ لیکن ملزم کو مقامی لوگوں نے پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے اس کے فون کی تلاشی لی جس میں کئی مرد و خواتین کی نہاتے وقت کی ویڈیوز موجود تھیں ۔