لکھنو۔ بڑے پیمانے پر بنارس ہند و یونیورسٹی ( بی ایچ یو) میں ہوئے احتجاج اور اس کے پیش نظر لاٹھی چارج پر اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے ڈویثرنل کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے۔مذکورہ لاٹھی چارج میں کئی طلبہ‘ بشمول دوخواتین اور صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
BJP version of Beti Bachao, Beti Padhao in BHU https://t.co/2XWIG5CG2q
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 24, 2017
بی جے پی حملہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ بی جے پی بیٹی بچاؤ ‘ بیٹی پڑھاؤورژن ہے‘‘۔
کیمپس میں تین موٹر سیکل سوار اشخاص کی ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے بعد یونیورسٹی طلبہ کا ایک گروپ مرکزی باب الدخلہ پر احتجاج کررہا تھا ۔
احتجاجیوں پراتوار کی رات کو مبینہ طور پرلاٹھی چارج کیاگیا ہے۔تاہم بنارس ہندویونیورسٹی ( بی ایچ یو) کے وائس چانسلر گریش چندرا ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ احتجاج میں باہر لوگ شامل تھے اور انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر منصوبہ بند طریقہ سے یہ احتجاج کیاگیا ہے‘‘۔
انہوں نے اپنے دعوی میں مزید کہاکہ انتظامیہ کے پاس پختہ جانکاری ہے کہ’’ کچھ شر پسند عناصر یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔مبینہ چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کو غیر معمولی قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔
درایں اثنا یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے دہلی میں بی ایچ یو طلبہ پر ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کیا۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس نے بھی طلبہ پر ہوئے لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ ایک ایسے وقت یہ واقعہ پیش آیا ہے جب ’’ شہر میں وزیراعظم اور چیف منسٹر موجودتھے‘‘۔
لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے کہاکہ’’حکومت کو لاٹھی چارج کے بجائے‘ بات چیت کے ذریعے اس مسلئے کو حل کرنا چاہئے ‘‘