لکھنو۔ پلواماں دہشت گرد حملے کے بعد دہشت گرد کے خلاف لڑائی میں مبینہ طور پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اترپردیش اے ٹی ایس نے جمعہ کے روز سہارنپور کے دوبند سے شاہنواز نام کے شخص کو گرفتار کرلیا۔
اس کے ایک ساتھی بھی پکڑا گیاہے۔ جموں کشمیر کے رہنے والے یہ دونوں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرگرم ممبر س ہیں۔
یہ نوجوانوں کو جیش محمد میں بھرتی کرانے کے کام میں لگے تھے۔اترپردیش اے ٹی ایس کے ڈی پی بی او پی سنگھ نے کہاکہ شہنواز دہشت گرد تنظیم جیش کا سرگرممبر ہے۔
ڈی جی پی او پی سنگھ نے بتایا کہ ان دونوں کے پاس سے بڑی مقدار میں قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایک روز قبل ہی رات میں دو نوں دہشت گرد وں کو سہارنپور کے دیو بند سے گرفتار کیاگیاتھا۔
یہ دونوں بناء داخلے کے دیو بند میں رہ رہے تھے۔دونوں کے قبضے سے .32بور کی ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔اس کے علاوہ دونوں کے پاس سے جہادی لٹریچر ‘ ویڈیواورتحریر بھی ملی ۔ آج ہی دونوں کو اے ٹی ایس عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ پر لیاجائے گا۔
ڈی جی پی او سنگھ نے بتایاکہ یہ دونوں میں سرگرم شہنواز احمدتالی کشمیر کے کلگام کا رہنے والا ہے ۔ جبکہ دوسرا عقیب احمد پلواماں کا ساکن بتایاگیا ہے۔ ہم ان کے باقی ساتھیو ں کی تلاش کررہے ہیں۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ شہنواز احمد تالی کا کام دہشت گردوں کی بھرتی کرنا تھا۔
اس کا شروعاتی کام لوگوں کی ذہن سازی کرنے کا بھی تھا۔ وہ گرانائیڈ کے استتعمال میں ماہرتھا۔اس کاروائی میں ہم لگاتا جموں کشمیر پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہنواز طویل وقت سے جیش کے نٹ ورک کے لئے بھرتی کرنے کاکام کررہا تھا۔
دیوبند میں بھی نئی بھرتی کے لئے کئی لڑکوں سے ربط میں تھا ۔ اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ ان لوگوں میں اب تک کتنے لوگوں کی بھرتی کرائی ہے اور ان کاٹارگٹ کیاتھا۔ ان کے ساتھ ہی کافی لوگوں کوبھی حراست میں لیاگیاہے۔ان سب سے الگ الگ مقامات پر پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔
ان دونوں کی عمر 20سے 25سال کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان دنوں کاپلواماں دہشت گرد حملے سے لنک ہے یا نہیں ابھی کہنا مشکل ہے ۔ ہم پوچھ تاچھ کے بعد یہ صاف کرسکتے ہیں