ہنی پریت نے پنجکولا میں تشدد کے لئے اکسانے کی بات قبول کی۔ پولیس

ہریانہ۔چہارشنبہ کے روز ائی میڈیا خبر وں کے مطابق ہریانہ پولیس کا دعوی ہے کہ جیل میں قید ڈیرا سچاسودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت انسان نے اپنے بیان میں اگست25کے روز پنجکولا میں پیش ائے تشدد میں ملوث ہونے کااعتراف کیا ہے۔رام رہیم کو ڈیرا میں رہنے والی دوسادھویوں کے ساتھ عصمت ریزی کے کیس میں بیس سال قید کی سزاء او ر تیس لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

رام رہیم کو سزا سنائے جانے کے بعد ہریانہ کے پنجکولااور سرسا میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات پیش ائے جس میں38لوگوں کی موت اور264لوگ زخمی ہوئے ۔ تشدد کے ایسے ہی واقعات دہلی اور پنجاب کے مختلف حصوں میں رونما ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی تھی۔منگل کے روز ہریانہ پولیس کی جانب سے تفتیش کے لئے مزید توسیع کی گذار ش پیش کرنے کے بعد پنجکولا کی عدالت نے ہنی پریت کی پولیس حراست میں تین روز کی توسیع منظورکی تھی ‘ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ہنی پریت مبینہ طور پر تعاون نہیں کررہی ہے۔

ہنی پریت انسان اور سکھدیب کور کو منگل کی دوپہر میں پنجکولا عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔سکھدیب کور جو ہنی پریت کے ساتھ فرار ہونے کی فراغ میں تھی کو انتظامیہ نے گرفتار کرلیاتھا اس پر حقائق کی پردہ پوشی کا بھی الزام ہے۔ تفتیش کے لئے چودہ دنوں کی پولیس تحویل طلب کرنے کے عد الت نے 4اکٹوبر کے روز صرف چھ دن کی پولیس تحویل میں ہنی پریت کو روانہ کیا۔ اکٹوبر8کے روز راکیش اروڑا جوہنی پریت انسان کا ڈرائیوار ہے پر ڈیرا سربراہ گرومیت رام رہیم کی منھ بولی بیٹی کو تحفظ فراہم کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

پنجکولا پولیس نے ڈرائیورپر کیس درج کیاجبکہ پوچھ تاچھ کے لئے چندی مندر پولیس اسٹیشن اسے لے جایاگیا۔قبل ازیں ہریانہ پولیس نے دعوی کیاتھا کہ ہنی پریت تحقیقات کے دوران پنجکولا او ردیگر مقامات پر پیش ائے تشدد کے واقعات میں اپنے رول کی وضاحت کے متعلق پولیس کو گمراہ کرنے کاکام کیاکررہی ہے۔پولیس نے اکٹوبر5کے روز ہنی پریت کو بھٹینڈا بھی لے گئی جہاں پر گرفتار ی سے قبل وہ روپوش تھی۔ ہنی پریت پر ملک سے غداری کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ہنی پریت جس کا اصل پیرنکا تنیجا ہے کو 38دنوں کی فراری کے بعد چندی گڑ سے 15کیلومیٹر دور زرکا پور کے پٹیالہ ہائی وے کے قریب میں منگل کے روز گرفتار کیاگیاتھا۔ ستمبر میں عدالت نے ڈیرا کے سربراہان کی گرفتاری کا ایک ورانٹ جاری کیاتھا جس میں ہنی پریت کے بشمول پاؤن انسان‘ کے نام بھی شامل ہے ان پر سی بی ائی عدالت کی جانب سے قصور وار ٹھرانے کے بعد رام رہیم کو بھگانے کے لئے عوام کو تشد د پر آمادہ کرانے کے پیش نظر غداری کا مقدمہ درج کیاگیا ہے