نئی دہلی:دائیں بازوکی تنظیم ہندوسینانے ’’ انسانیت کا محافظ‘‘ قراردیتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سالگرہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔
چہارشنبہ کے روز جنتر منتر پر ایک بڑی سالگرہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ہندوسینا کے صدروشنو گپتا نے تقریب کے دوران کیک کاٹا۔ ٹرمپ کی 71ویں سالگرہ ہونے کی وجہہ سے کیک بھی71کیلو کا رکھا گیاتھا۔
گپتا نے کہاکہ’’ ٹرمپ نے کہاتھا کہ مسلمانوں کا امریکہ داخلہ ممنوع کردیاجانا چاہئے‘ جس کی ہرایک کو تائید کرنی چاہئے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ٹرمپ دنیا کے بادشاہ بن رہے ہیں۔
ہم ان کی مدد کے بغیر پاکستان پر کس طرح حملہ کریں گے؟‘‘۔ مذکورہ سینا نے ایک تصوئیری نمائش کا بھی اہتمام کیاتھا جس میں ٹرمپ کی بچپن کے تصاویر لگائے گئے تھے۔
یہ تنظیم پچھلے سال اس وقت سرخیوں میں ائی تھی جب اس نے ٹرمپ کی سالگرہ تقریب منانے کے ساتھ امریکی صدراتی امیدار میں ٹرمپ کی کامیابی کے لئے خصوصی پوجا’ ہوان ‘ بھی کرایاگیا تھا۔
گروپ کے کچھ ممبروں نے کہاکہ وہ اسلامی دہشت گردی کے خلاف ٹرمپ کے موقف سے کافی متاثر ہوئے ہیں