ہندوستانی گلوکار میکا سنگھ دبئی میں گرفتار ، ماڈل کے ساتھ چھیڑ خانی کا الزام 

ابوظہبی : ہندوستانی گلوکار میکا سنگھ کو ابو ظہبی میں گرفتار کرلیا ہے ۔ دبئی مشہور اخبار خلیج ٹائمس نے یہ بات بتائی ۔ اور انڈین ایمبسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ یو اے ای کے برانڈ ایمبیسڈر نودیپ سنگھ سوری نے کہا کہ میکا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ او رہم انہیں محفوظ طریقہ سے رہا کرنے کی ممکنہ کوشش کررہے ہیں ۔‘‘ میکا سنگھ پر الزام ہے کہ برازیل کی نوجوان ماڈل کے ساتھ چھیڑ خانی کی ہے ۔

مرقبات پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ انہیں صبح۳؍ بجے ان کے مکان سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ انہیں فی الحال ابوظہبی کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے ۔ میکا ایک خانگی دعوت پر دبئی گئے تھے ۔